ایک پین میں 1/2کپ گھی گرم کر کے اس میں 1کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ کے ساتھ 1/2کلو بکرے کا گوشت ڈال کر 5منٹ فرائی کرلیں۔
اب اس میں 1کپ پانی کے ساتھ 1چائے کا چمچہ نمک اور 2کھانے کے چمچے قورمہ مصالحہ ڈال کر ڈھکیں اور15منٹ کے لیے پکائیں۔
پھر اس میں 1کپ پھینٹی ہوئی دہی شامل کریں ۔ ساتھ ہی 4کھانے کے چمچے تلی اور کُٹی پیاز ڈال کر 5منٹ فرائی کرلیں اور ڈھک کر دَم پر چھوڑ دیں ، یہاں تک کہ گھی اوپر آجائے ۔