ایک پین میں گھی اور الائچی ڈال کر گرم کریں۔
اس میں کدو کش کی ہوئی لوکی 08-10منٹ اچھی طرح بھون کر اس کا پانی خشک کر لیں۔
اب اس میں چینی اور دودھ ڈال کر مکس کریں اور ڈھک کر دودھ خشک ہونے تک پکائیں۔
پھر اس میں ہرا رنگ چند قطرے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں ۔
اب اس میں کھویا ، پستہ اوربادام ڈال کر اچھی طرح پکائیں جب تک حلوہ پین کے کنارے نہ چھوڑ دے۔
بادام، پستہ اور چاندی کے ورق کی گارنش کر کے سرو کریں۔