قیمے کی ایک جیسی گولیاں بنالیں-
ایک پین میں تیل گرم کر کے کٹی ہوئی پیاز اور لہسن ڈال دیں-
پالک کو موٹا موٹا کاٹ کر دھنیا٬ پودینہ٬ ادرک اور لہسن کے ساتھ پین میں ڈالیں- ساتھ ہی ہری مرچ شامل کر کے بلینڈر میں پیسٹ تیار کرلیں-
ڈیپ پین میں تیل٬ زیرہ٬ لونگ اور کالی مرچ ڈالیں- پھر اس میں کوفتے شامل کر کے ڈیڑھ کپ پانی او نمک ڈال کر ڈھک دیں-
تھوڑا پکا کر اس میں ہرا مصالحے کا پیسٹ شامل کرلیں- ساتھ میں دہی ڈال دیں-
آخر میں لیموں ملا کر چمچ نہ چلائیں اور 5 منٹ تک پکنے دیں-
تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں-