آلو پکانے کے نئے انداز ۔۔ جانیں مختلف ممالک میں کن کن طریقوں سے آلو بنایا جاتا ہے ؟

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our آلو پکانے کے نئے انداز ۔۔ جانیں مختلف ممالک میں کن کن طریقوں سے آلو بنایا جاتا ہے ؟, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this آلو پکانے کے نئے انداز ۔۔ جانیں مختلف ممالک میں کن کن طریقوں سے آلو بنایا جاتا ہے ؟ is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

آلو کو سب کھاتے ہیں چاہے بچہ ہو یا بڑا اور عموماً ہمارے یہاں ہر سبزی یا گوشت کے ساتھ آلو کو ڈال کر خواتین مزے سے پکاتی ہیں۔ کبھی گوبھی آلو تو کبھی چکن آلو ۔۔۔ اور آلو کے فرائز تو دن رات ہی کھائے جانے والے کھانوں میں سے ایک ہے۔
آج ہم آپ کو بتاتے ہیں ایسےمنفرد کھانے جو دنیا کے مختلف ممالک میں آلو کی مدد سے بنائے جاتے ہیں ، آپ بھی ان کو ایک مرتبہ بنا کر دیکھیں یہ اتنے لذیز بنیں گے کہ آپ کو بھی کھا کر مزہ آجائے گا۔

کولکنن:

کولکنن آئرلینڈ میں کھائی جانے والی ایک ڈش ہے جس کو بنانے کے لئے آپ کو چاہیئے ایک ابلا ہوا آلو، ایک کپ ابلی ہوئی گوبھی، آدھا کپ ابلے ہوئے پالک، ایک سے دو چمچ کریم، آدھا چمچ مورزیلا چیز، ایک چمچ نمک، آدھا چمچ کالی مرچ پاؤڈر۔

طریقہ:

ایک پین میں ان تمام چیزوں کو ڈالیں اور 5 منٹ کے لئے چولہے پر پکنے دیں۔ جیسے ہی چیز پگھلنے لگے آپ فوری آنچ کو بند کردیں۔ اس کو نیم ٹھنڈا ہونے پر کیچپ کے ساتھ سروو کردیں۔
لیجیئے آپ کا آئرش کولکنن تیار ہے۔

کروچی:

کروچی اٹالین ڈش ہے جس کو بنانے کے لئے آپ کو چاہیئے ایک آلو ابلا ہوا اور ایک آلو کے چھوٹے کٹے ہوئے ٹکڑے، ہری مرچ، ہرا دھنیا، لال اور کالی مرچ پائوڈر، نمک، ہلدی، بیسن، میدہ، اور تھوڑا سا بیکنگ پائوڈر۔ اس کے علاوہ فلنگ کے لئے آدھا کپ کریم، دو چمچ مورزیلا چیز، اور ٹوپنگ کے لئے ایک کپ بریڈ کرمز۔

طریقہ:

اب سب سے پہلے کٹے ہوئے آلوئوں کو آئل میں فرائی کرلیں، پھر ابلے ہوئے آلوئوں کا کچلا کرلیں اور اس میں نمک، مرچ، ہلدی، دھنیا، مرچ پائوڈروغیرہ ڈال کر مکس کرلیں اور کباب جیسی ٹکیاں بنا لیں، ان ٹکیوں کے اندر فرائیڈ آلو ڈال کر بھر دیں۔ اب ان ٹکیوں کو بریڈ کرمز میں لگائیں، ایک پیالے میں ٹھنڈا پانی لیں، اس میں ڈبوئیں، اب ایک مرتبہ پھر بریڈ کرمز لگائیں اور دھیمی آنچ پر فرائی کرلیں۔ لیجیئے تیار ہے آپ کی کروچی اٹیلین ۔۔ اب دیر کس بات کی جلدی سے بنائیں اور مزے سے کھائیں۔

ببل اینڈ سکوئیک:

یہ امریکہ کی خاص ڈش ہے جس کو بنانے کے لئے آپ کو چاہیئے ایک کپ ابلے ہوئے آلو، ایک انڈہ، لال اور کالی مرچ پاؤڈر، بریڈ کرمز، نمک، آدھا کپ مورزیلا چیز، ایک کپ کریم اور آدھا کپ ابلی ہوئی گوبھی۔

طریقہ:

ایک پین میں آئل ڈالیں اور ابلے ہوئے آلوؤں کو 3 منٹ سیک لگا لیں پھر اس میں تمام اجزاء ڈال کر مکس کریں اور 10 منٹ کے لئے ڈھکن ڈھک دیں۔ پھر ایک انڈہ فرائی کریں اور اس کے اوپر ڈال کر سروو کریں۔
لیجیئے تیار ہے آپ کا ببل اینڈ سکوئیک ۔ خود بھی کھائیں گھر والوں کو بھی کھلائیں۔ ۔

By Humaira  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2935 Views   |   18 Apr 2022
Related Recipes
Reviews & Comments