Keema Paratha Recipe in Urdu

Keema Paratha
Recommended By Chef 00.15 To Prep
2 Servings 00.20 To Cook
Tips About Recipe 1301 Views
0 Comments

قیمہ پراٹھا

اجزاء:
•تیل _____ 2سے 3 کھانے کے چمچ
•پیاز_____ باریک کٹی ہوئیایک عدد
•بیف کا قیمہ _____آدھ کلو گرام
•لہسن کا پیسٹ _____ 1چائے کا چمچ
•ادرک کا پیسٹ _____ 1چائے کا چمچ
•دھنیا پائوڈر _____ 1چائے کا چمچ
•نمک _____حسبِ ذائقہ
•لال مرچ پسی ہوئی _____ 1چائے کا چمچ
•زیرہ پسا ہوا _____ 1چائے کا چمچ
•دہی _____ 1کپ
•ہلدی، پسی ہوئی _____آدھ چائے کا چمچ
•ہری مرچیں_____ باریک کٹی ہوئیایک عدد
•دھنیا _____سجاوٹ کے لئے
•آٹا _____ 1کپ
•میدہ _____ 2کپ
•تیل _____ 2کھانے کے چمچ
•پانی _____حسبِ ضرورت

پہلے فرائنگ پین میں تیل ڈال کر گرم کریں اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر برائون ہونے تک بھون لیں۔
اس میں قیمہ اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پھر اس میں دھنیا پائوڈر، نمک، پسی ہوئی لال مرچ، زیرہ پائوڈر اور دہی ڈال کر مکس کریں پھر اس میں ہلدی ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔
پھر اس میں کٹی ہوئی ہری مرچ ڈال کر مکس کریں اور 10 منٹ تک دم دے دیں۔
اس پر تازہ ہرا دھنیا چھڑک لیں، اس کے بعد پکے ہوئے قیمے کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
پراٹھے کے لئے پیڑا بنانے کے لئے ایک بڑے پیالے میں آٹا اور میدا ڈالیں اس میں تیل اور پانی ڈال کر گوندھ لیں۔
اس گندھے ہوئے آٹے سے ایک پیڑا لیں اسے خشک آٹے کا پلیتھن لگائیں اور بیلن کی مدد سے چپٹا کرلیں۔
پھر ایک چمچ بھر قیمہ اس پر رکھ کر پھیلا لیں پھر اسے چاروں طرف سے بند کر کے گول پیڑا بنالیں اور دوبارہ خشک آٹا لگا کر بیلن کی مدد سے چپٹا کرکے روٹی کی شکل دے لیں۔
اب اس پراٹھے کو گرم توے پر ڈالیں، اس پر تیل لگائیں اور دونوں طرف سے اچھی طرح پکالیں۔
گرما گرم مزے دار قیمہ پراٹھا تیار ہے۔

Posted By: saima, karachi

Find out the Keema Paratha Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Breakfast Menu. Keema Paratha is very famous in desi people. At KFoods you can find Keema Paratha and all the urdu recipes in a very easiest way.

Keema Paratha

Keema Paratha in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Breakfast Menu.

مزید بریک فاسٹ فوڈز ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment