Keema Paratha Recipe in Urdu

Keema Paratha
Recommended By Chef 00.20 To Prep
As Desired Servings 00.30 To Cook
Tips About Recipe 1860 Views
0 Comments

قیمہ پراٹھا

اجزاء:
•آٹا_____ 1 کلو
•قیمہ_____ باریک کلو
•پیاز_____ 100گرام
•مرچ سبز_____ 6عدد
•دھنیا سبز_____ تھوڑا سا
•زیرہ سیاہ_____ چائے کا نصف چمچہ
•مرچ سیاہ_____ چائے کا نصف چمچہ
•گھی_____ حسب ضرورت
•مرچ سرخ_____ حسب پسند
•نمک_____ حسب ذائقہ

آٹے میں تھوڑا سا نمک ملا کر اور پانی ڈال کر اچھی طرح گوندھ لیجئے اور ایک گھنٹہ تک پڑا رہنے دیجئے۔
قیمے کو سل پر باریک پیس کر اس میں نمک، مرچ سرخ، مرچ سبز، مرچ سیاہ، دھنیا، سبز، زیرہ سیاہ، ادرک اور پیاز باریک پیس کر شامل کر لیجئے۔
آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیجئے اور انہیں بیل کر رکھ لیجئے۔
ایک پیڑا بیل کر رکھیے اور اس پر قیمے کی تہہ جما کر اوپر دوسرا بیلا ہوا پیڑا رکھ دیجئے اور کناروں کو اچھی طرح دبا دیجئے تاکہ قیمہ باہر نہ نکل سکے۔
اب اس کو روٹی کی طرح بڑا کر کے سیدھے گرم توے پر ڈالیے اور دونوں طرف گھی لگائیے۔ دونوں طرف سے سرخ ہو جانے پر اتار لیجئے۔
اوپر گھی یا مکھن لگا کر گرم گرم تناول فرمائیے۔
نہایت لذیذ قیمے والے پراٹھے تیار ہیں۔

Posted By: Ramsha, Multan

Find out the Keema Paratha Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Roti, Nan & Bread. Keema Paratha is very famous in desi people. At KFoods you can find Keema Paratha and all the urdu recipes in a very easiest way.

Keema Paratha

Keema Paratha in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Roti, Nan & Bread.

مزید نان اور چپاتی ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment