Kali Masoor Dal Recipe in Urdu

Find delicious Kali Masoor Dal recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Kali Masoor Dal recipe is one of the common and most searched dishes in the Dal Recipes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Kali Masoor Dal recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2417 Views 0 Comments

کالی مسور دال
اجزاء:
دال کو اگر پاکستانیوں کی قومی ڈش کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کیونکہ یہ ہمارے یہاں سب سے زیادہ کھائے جانے والی ڈشز میں سے ایک ہے۔ اور صرف یہی نہیں بلکہ مختلف دالوں کو الگ الگ طریقوں سے بنایا جاتا ہے، جس میں مونگ، مسور، ماش اور کالی مسور دال شامل ہیں۔

تو آج ان تمام دالوں میں سے ہم آپ کے لیئے لائے ہیں کالی مسور دال بنانے کی ریسیپی، جسے شیف اعجاز انصاری نے ایک نئے طریقے سے بنایا ہے۔

اجزاء:

کالی مسور دال دیڑھ کپ
پیاز 3 عدد
ٹماٹر 2 عدد
لہسن 8 سے 10
ادرک 1 چھوٹا ٹکڑا
لال مرچ 1 کھانے کا چمچ
ہلدی 1 چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
ترکیب:
۔ سب سے پہلے پیاز، ٹماٹر، ادرک اور لہسن کو 1 کپ پانی کے ساتھ بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں

۔ کالی مسور کو پانی سے دھو لیں، اب ایک دیگچی میں دال ڈال کر اس میں پیاز ٹماٹر کا پیسٹ، نمک، لال مرچ اور ہلدی شامل کریں

۔ ڈھکن لگا کر مسور دال کو گلنے تک پکنے دیں، جب دال گلنے لگے تو اس میں مزید پانی ڈآل کر پکائیں

۔ اب ایک پین میں 1 کپ تیل، لہسن اور موٹی لال مرچ ڈال کر گولڈن کریں اور دال میں اسکا تڑکہ لگادیں

۔ تڑکہ لگانے کے بعد دال کو ہلائیں اور 15 منٹ تک ڈھک کے پکائیں تا کہ تڑکے کا ذائقہ دال میں اچھی طرح سے گھل مل جائے

۔ جب تیل اوپر آجائے تو اس میں موٹی ہری مرچ اور دھنیا شامل کر کے مکس کریں

۔ مزیدار کالی مسور کی دال تیار ہے، اب اسے چاول اور اچار کے ساتھ تناول فرمائیں، یقیناً مسور دال کی یہ نئی ریسیپی آپ کو ضرور پسند آئے گی
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Kali Masoor Dal Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Dal Recipes. Kali Masoor Dal is very famous in desi people. At KFoods you can find Kali Masoor Dal and all the urdu recipes in a very easiest way.

Kali Masoor Dal

Kali Masoor Dal in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Dal Recipes.

Reviews & Comments