ایک پتیلی میں کلیجی ڈال کر اس میں لال مر چ پاؤڈر، لہسن پیسٹ، ادرک پیسٹ، دہی، زیرہ پاؤڈر ، پانی ، لیموں کا رس اور نمک شامل کر کے ہلکی آنچ پر ڈھکن ڈھک کر پانی خشک ہونے تک پکائیں اس کے بعد چمچہ چلاتے ہوئے بھون لیں۔ سیخوں پر بھنی ہوئی کلیجی، بے بی اونین، چیری ٹماٹو اور لیموں کو ترتیب سے پرولیں اور تیل لگاتے ہوئے باربی کیو کر لیں۔ مزیدار کلیجی ویجی ٹیبل سیخ کباب تیار ہیں، گرم گرم سرو کر یں۔