دیگچی میں چار سے پانچ گلاس پانی ڈال کر اس میں چنے کی دال درمیانی آنچ پر پکائیں- 30 منٹ بعد اس میں اجوائن پاؤڈر٬ سونف پاؤڈر٬ گرم مصالحہ پاؤڈر٬ سرخ مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ اس کا پانی خشک ہوجائے- اس آمیزے کو قیمے کی مشین سے گزار لیں- فرائی پین میں ڈیپ فرائنگ کے لیے تیل ڈال کر گرم کریں- گوندھے ہوئے میدے کی تھوڑی مقدار لے کر اس کے درمیان میں دال کا آمیزہ (اتنی مقدار میں رکھیں کہ پیڑا پھٹنے نہ پائے) رکھ کر پیڑا بنالیں٬ اسی طرح سارے پیڑے بنا لیں اور انہیں ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں- پیڑوں کو گول کچوری کی شکل میں بیل لیں اور گرم تیل میں ڈال کر تیز آنچ پر فرائی کرلیں- ہلکی سنہری ہوجائیں تو گرما گرم کچوریاں سرونگ ڈش میں نکال کر آلو یا چنے کی ترکاری کے ساتھ سرو کریں-