Ice Cream Recipe in Urdu

Find delicious Ice Cream recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Ice Cream recipe is one of the common and most searched dishes in the Ice Cream & Deserts recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Ice Cream recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Ice Cream
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

8077 Views 0 Comments

آئس کریم
اجزاء:
جیسے جیسے گرمی بڑھ رہی ہے ہر کسی کو ہی ایسے گرم موسم میں کچھ ٹھنڈا کھانے یا پینے کا دل کرتا ہے کہ جسے کھاتے ہی سکون آجائے ایسے میں لوگوں کو سب سے زیادہ پسند ہوتی ہے آئس کریم لیکن یہ بھی فکر ہوتی ہے کہ آئس تو کیلوریز سے بھرپور ہوتی ہے تو آخر کس طرح اسے کھایا جائے۔
تو اب پریشانی کی بات نہیں اس گرمیوں میں کھائیں ٹھنڈی ٹھنڈی گھر میں بنی آئس کریم لیکن اب بے فکری کے ساتھ کیونکہ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں ایک ایسی شوگر فری آئس کریم بنانے کا طریقہ جس کو کھا کر نہ ہی وزن بڑھے گا اور نہ ہی کوئی اور خطرہ باقی رہے گا۔
تو اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ کم وقت میں بنا کیلوریز والی آئس کریم بنائیں اور مزے سے کھائیں تو اس تحریر کو آخر تک ضرور پڑھیں۔
گرمیوں میں کیلے کی آئس کریم
اجزاء
جمے ہوئے کیلے 6 عدد
کھجور 2 سے 4 عدد
جما ہوا دہی ایک پاؤ
وینیلا ایکسٹریکٹ چند قطرے
ترکیب:
جمے ہوئے کیلے کھجور اور دہی کو اچھی طرح بلینڈ کر لیں اب اس میں وینیلا ایکسٹریکٹ ڈالیں اور مکس کریں اب اس آمیزے کو آئس کریم مولڈ میں ڈال لیں اور 2 سے 3 گھنٹے کے لئے ڈیپ فریزر میں رکھ دیں پھر اسے نکالیں اور ٹھنڈی ٹھنڈی پیش کریں۔
اگر آپ اس کو اور مزیدار بنانا چاہتے ہیں تو جب یہ 2 گھنٹے بعد جم جائے تو اس کو پگھلی ہوئی ڈارک چاکلیٹ میں ڈپ کر کے ایک گھنٹے کے لئے دوبارہ فریز کر دیں۔
فوائد
کیلے گرمیوں کا ایک ایسا پھل ہیں جن کے استعمال سے آپ کو شوگر کی فکر بھی نہیں ہوتی اور آپ کا وزن بھی اسے کھانے سے نہیں بڑھتا بلکہ یہ آپ کو بھرپور پروٹین فراہم کرتا ہے، اس میں فائبر کی بھی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے کیلوں سے آپ آئس کریم کے ساتھ ساتھ اسموتھی، مِلک شیک اور دیگر میٹھی چیزیں بھی بنا سکتے ہیں جن میں صحت بھرپور اور وزن بڑھنے کا خدشہ کم ہو۔
یہاں کیلوں کے ساتھ کھجور کے استعمال کا مقصد آپ کی آئس کریم میں قدرتی مٹھاس فراہم کرنا تھا اور اس کو کھانے کے فائدے بھی بے شمار ہیں جن میں سے ایک خون بنانا اور صاف کرنا ہے۔
تو اگر آپ کسی بھی کھانے میں یا مشروبات میں چینی کا استعمال نہیں کرنا چاہتے تو اس کی جگہ آپ شہد یا پھر کھجور کو استعمال کر سکتے ہیں جس سے مٹھاس بھی ملے گی اور فائدے بھی بھرپور حاصل ہوں گے۔
تو چلیں پھر آج ہی یہ آئس کریم بنائیں اور خود بھی کھائیں سب گھر والوں کو بھی کھلائیں تاکہ سب کو مل سکے اس گرمی میں راحت اور سکون۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Ice Cream Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Ice Cream is very famous in desi people. At KFoods you can find Ice Cream and all the urdu recipes in a very easiest way.

Ice Cream

Ice Cream in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

Reviews & Comments