Looking for a delicious and healthy meal option. Try our اسکول سے واپسی پر یہ مزیدار وَن بائٹ سموسے تو آپ نے بھی کھائے ہوں گے ۔۔۔ آج جانیئے ان کو گھر میں بنانے کی آسان ٹپ, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this اسکول سے واپسی پر یہ مزیدار وَن بائٹ سموسے تو آپ نے بھی کھائے ہوں گے ۔۔۔ آج جانیئے ان کو گھر میں بنانے کی آسان ٹپ is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.
اسکول کی چھٹی کے بعد جب سڑک پر باہر نکلتے ہیں تو لائن سے ٹھیلے والے مختلف چیزیں بیچنے کے لئے کھڑے ہوتے ہیں۔ اور بھوک کے وقت میں سموسے نظر آ جائیں تو لگتا تھا جیسے اپنا انتظام تو یہیں ہوگیا ہو۔ پھر یہ مزیدار ٹھیلے والے وَن بائٹ سموسوں کو تو دیکھ کر جان میں جان آ جاتی ہے کیونکہ یہ ہوتے ہی اتنے مزیدار کرارے اور خستہ کے دل ہی نہ چاہے کھاتے کھاتے رکنے کا۔
یقیناً آپ نے بھی اپنے اسکول سے واپسی پر یہ سموسے ضرور کھائے ہوں گے، تو آج کے-فوڈ آپ کے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے آپ کو ان کزارے وَنبائٹ سموسوں کی ریسیپی بھی بتارہا ہے تاکہ آپ گھر میں ہی ان کو بنا کر وہ لطف اٹھا سکیں۔
اجزاء:
٭ اس کے لئے آپ کو چاہیئے ون بائٹ سموسمہ پٹیاں۔
٭ بیکنگ پاؤڈر، سرکہ، انڈہ ۔
ٹپ:
٭ سموسوں کی چھوٹی پٹیوں کو گھر لے آئیں اور بس ون بائٹ سموسمے انہی سے بنائیں۔
٭ ایک پیالی میں دو چمچ بیکنگ پاؤڈر اور آدھا چمچ سرکہ ڈال کر مکس کریں اور سموسوں کی پٹیوں کو اس میں کچھ دیر رکھ کر ڈھکن ڈھک دیں۔
٭ اس کے بعد پٹیوں سے سموسے کی شیپ بنائیں۔
٭ اب کڑائی میں تیل گرم کریں۔
٭ ایک پیالی میں انڈہ پھینٹیں اور سموسوں کو اس میں ڈپ کریں۔
٭ جیسے ہی تیل گرم ہو جائے اس میں یہ سموسے ڈال کر ڈیپ فرائی کرلیں۔
لیجیئے مزیدار گرما گرم ون بائٹ سموسے تیار ہیں۔
اب آپ ان کو ہری چتنی، کیچپ، لال چٹنی یا مایونیز کے ساتھ سروو کرلیں۔
فلننگ:
ان میں کسی چیز کی فلننگ نہیں ہوتی، لیکن اگر آپ کرنا چاہیں تو ابلے آلو یا گوبھی ڈال کر بنا سکتی ہیں۔