کیری کا چٹخارے دار اچار، جھٹ پٹ تیار۔۔ اب بازار کا اچار لینا چھوڑیں اور بتائی گئی ترکیب سے بنائیں ایسا اچار، جو کھانے کا مزہ بڑھائے

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our کیری کا چٹخارے دار اچار، جھٹ پٹ تیار۔۔ اب بازار کا اچار لینا چھوڑیں اور بتائی گئی ترکیب سے بنائیں ایسا اچار، جو کھانے کا مزہ بڑھائے, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this کیری کا چٹخارے دار اچار، جھٹ پٹ تیار۔۔ اب بازار کا اچار لینا چھوڑیں اور بتائی گئی ترکیب سے بنائیں ایسا اچار، جو کھانے کا مزہ بڑھائے is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

گرمیاں آگئی ہیں اور ساتھ ہی اچار بنانے کا سیزن بھی، ایسے میں اکثر خواتین گھر میں اچار بنانے کے بجائے باہر سے منگوانا بہتر سمجھتی ہیں کیونکہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ گھر کا چار جلد خراب ہوجائے گا پھر اسے بنانا بہت مشکل ہے۔
تو آئیے آج کے فوڈز آپ کو کیری کے اچار کی ایک آسان سی ترکیب بتاتا ہے۔

درکار اجزاء:

۔ کیری 1 کلو (کدوکش کرلیں)
۔ آدھا کپ تیل (سرسوں کا بھی استعمال کرسکتے ہیں)
۔ ایک بڑا لہسن (بیچ سے دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
۔ میتھی دانہ 1 چائے کا چمچ
۔ سونف 1 چائے کا چمچ
۔ کلونجی 1 چائے کا چمچ
۔ کُٹا ہوا ثابت دھنیا 2 کھانے کے چمچ
۔ کُٹی ہوئی لال مرچ 2 کھانے کے چمچ
۔ کُٹی ہوئی رائی 2 کھانے کے چمچ
۔ کشمیری لال مرچ 2 کھانے کے چمچ
۔ پسا ہوا دھنیا 1 چمچ
۔ ہلدی 1 چمچ
۔ نمک 1 کھانے کا چمچ

اچار بنانے کا طریقہ:

۔ ایک پین میں تیل ڈال کر اسے اچھے سے گرم کرلیں (تھوڑا سا تیل بچا کے رکھ لیں)، پھر اس میں لہسن ڈال کر 1 سے منٹ فرائی کریں، اسکے بعد اس میں میتھی، سونف اور کلونجی شامل کر کے تھوڑی دیر پکائیں۔
۔ اب چولہا بند کردیں اور بچا ہوا تیل ڈال کر مکس کریں، پھر سارے مصالحے اس میں شامل کریں اور آخر میں کیری ڈال کر پوری طرح اچھے سے مکس کریں تا کہ کیری پر مصالحہ لگ جائے۔
۔ اسکے بعد اسے ٹھنڈا ہونے دیں، ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں سرکہ شامل کر کے مکس کریں، اور ایک صاف اور خشک کانچ کی بوتل یا برنی میں اچار کو بھردیں
۔ مزیدار اور چٹخارے دار کیری کا اچار تیار ہے، اس کے ذائقے کو مزید بڑھانے کیلیئے اسے تقریباً 2 دن بعد استعمال کریں

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   3226 Views   |   02 May 2023
Related Recipes
Reviews & Comments