ہوم میڈ پکوڑا مکس
اجزاء:
بیسن ۔۔۔ چار کپ
نمک ۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
اجوائن ۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
پسی لال مرچ ۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
پسا دھنیا ۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
کُٹا دھنیا ۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
کُٹا زیرہ ۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
کارن اسٹارچ ۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
تیل ۔۔۔۔ حسب ضرورت
ترکیب:
اوپر بتائے گئے تمام مصالحوں کو مکس کرکے ایک جار میں بھر کر رکھ دیں۔
اب سبزی کے پکوڑے بنانے ہوں تو افطار سے پہلے زیادہ محنت نہیں بس بنایا ہوا مصالحہ جتنی ضرورت ہو اس مقدار میں سبزی شامل کریں اور پانی مکس کرکے پکوڑے بنالیں، اگر بنا سبزی کے پکوڑے بنانے ہوں تو صرف پانی ملا کر آمیزے کو گولڈن فرائی کرلیں۔
Posted By: Laraib, Karachi
Add Your Recipe