ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں۔
کٹے ہوئے آلو گولڈن براؤن کرکے نکالیں اور کاغذ پر پھیلا دیں۔
پھر اسی تیل میں بھنڈی ڈالیں اور گولڈن براؤن کرکے نکال لیں اور اسے بھی الگ کاغذ پر رکھ دیں۔
اب کڑاہی سے تیل نکال کر آلو اور بھنڈی کو بغیر تیل کے ملا لیں۔
پھر اِن میں کُٹی لال مرچ، سفید زیرہ، لیموں کا رس، چاٹ مصالحہ اور ہری مرچ اچھی طرح ملا کر خوب گرم کریں۔
آخر میں لیموں کا رس اور نمک ڈال کر گرما سرو کریں۔