میدہ چھان لیں۔ گڑ کو پیس کر اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر شیرہ بنا لیں۔ میدے میں تین کھانے کے چمچ گھی ملا کر اچھی طرح مکس کر یں۔ انڈے پھینٹ کر میدے میں ملالیں۔ شیرہ ڈال کر میدے کو گوندھ لیں اور چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنا لیں۔ فرائینگ پین میں تھوڑا سا گھی ڈالیں اور ٹکیاں باری باری تل لیں۔