Garmi Ke Laddu Recipe in Urdu

Find delicious Garmi Ke Laddu recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Garmi Ke Laddu recipe is one of the common and most searched dishes in the Ice Cream & Deserts recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Garmi Ke Laddu recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Garmi Ke Laddu
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

5147 Views 0 Comments

گرمی کے لڈو
اجزاء:
جسم کو ٹھنڈا رکھے، انرجی لیول بڑھائے، تھکاوٹ، کمزوری، جسمانی درد اور سستی ختم کرنے کے لئے گرمی کے اسپیشل لڈو
گرمی کا موسم اتا ہے تو سب کا انرجی لیول نیچے ہو جاتا ہے، گرمی کی شدت، پسینہ ، لو، لوڈ شیڈنگ، اس کی وجہ سے ہر ایک تھکا ہوا اور بیزار نظر آتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ گرمی میں پسینے کی وجہ سے ہمارے جسم سے نمکیات کا اخراج ہوتا رہتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے جسم سے الیکٹرولائٹ بھی کم ہوتے جاتے ہیں، اس کی وجہ سے کمزوری، جسم میں تھکاوٹ کا احساس، سستی اور جسم میں درد بڑھ جاتا ہے ، تو ایسے میں اپنے آپ کو سب سے پہلے ہائیڈریٹ کرنا ضروری ہے، تاکہ پانی کی کمی نہ ہو اس کے بعد غذا میں ایسی چیزوں کا استعما ل کیا جائے جو کہ ہلکی بھی ہوں اور کھانے میں زیادہ بھاری پن محسوس نہ ہو۔ اس کے ساتھ زود ہضم بھی رہیں، اور جلدی بھی تیار ہوجائیں، بجٹ پر بھی اثرانداز نہ ہوں۔ تو اس کے لئے ہم آپ کی توانائی بحال کرنے کے لئے ایسے لڈو کی ترکیب لے کر آئے ہیں جو تاثیر میں زیادہ گرم بھی نہیں ہیں۔ لیکن غذائیت میں بھرپور اور جسم کو ٹھنڈا رکھنے والے ہیں ، اس کے لئے ہمیں چاہیے:

آٹا(گیہوں کا) 1 کپ
دیسی گھی 4 کھانے کے چمچ
ناریل 2 کھانے کے چمچ
پستہ حسبِ ضرورت
چارمغز حسبِ ضرورت
خشخاش 1 چائے کا چمچ
سونف 1 کھانے کا چمچ
شکر یا مصری آدھا کپ
الائچی پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

ترکیب:
آٹے کو گھی ڈال کر بھون لیں، جب اس میں سے خوشبو آنے لگے اور کچا پن دور ہو جائے تو اس کو چولہے سے اتارلیں۔ ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں، گرائنڈرمیں سونف، شکر یا مصری، الائچی پاؤڈر، خشخاش، ڈال کر پیس لیں، اب یہ سب چیزیں اور میوے کوٹ کر یا چاہیں تو پیس لیں، آٹے کے ساتھ ملا دیں۔ شکریا مصری کا شیرہ بنا کر بھی ملایا جا سکتا ہے اس سے لڈو بننے آسان ہوں گے۔ اب یہ سب چیزٰیں ملا کر اس میں ہلکا سا گھی یا تیل اور ٹپکا لیں تاکہ لڈو بن سکیں۔ اب ان چیزوں کو ہاتھ سے دبا کر لڈو بنا لیں اوراس سستے اور آسان نسخے سے لطف اندوز ہوں۔
Posted By: Afshan, Karachi

Find out the Garmi Ke Laddu Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Garmi Ke Laddu is very famous in desi people. At KFoods you can find Garmi Ke Laddu and all the urdu recipes in a very easiest way.

Garmi Ke Laddu

Garmi Ke Laddu in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

Reviews & Comments