ایک پیالے میں کُٹی لال مرچ، کُٹا ہوا دھنیا، میتھی دانہ، کلونجی، ہلدی، نمک اور کُٹی ہوئی رائی ڈالیں۔
اب اس میں سفید سرکہ شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں۔
پھر کٹی گاجر ڈال کر ملا لیں۔
اس کے بعد اسے ایک جار میں تیل ڈال کر اوپر سے مصالحے میں مکس کی ہوئی گاجریں ڈال دیں۔
اب لہسن کے جوے بچے ہوئے تیل کے ساتھ ڈالیں اور لکڑی کے چمچے سے اچھی طرح مکس کریں۔
پھر اسے دو دن بعد استعمال کریں