Frozen Paratha Recipe in Urdu

Find delicious Frozen Paratha recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Frozen Paratha recipe is one of the common and most searched dishes in the Roti, Nan & Bread recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Frozen Paratha recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2297 Views 0 Comments

فروزن پراٹھا
اجزاء:
رمضان المبارک آنے کو ہے اور خواتین ابھی سے رمضان کی تیاریاں کرنی شروع کرچکی ہیں کوئی چٹنیاں بنا رہا ہے تو کوئی مزیدار کباب اور کچھ لوگ تو پکوڑوں کے لیے بھی فروزن سامان تیار کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ لیکن سحری میں پراٹھے کھانھے کے شوقین لوگوں کو سب سے زیادہ انتظار کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہ ذرا سا وقت زیادہ لیتے ہیں یا پھر اکثریت تو بازار سے لچھے والا پراٹھا منگوا کر کھاتے ہیں۔
لیکن اس مرتبہ رمضان میں اگر اپنے گھر میں ہی فروزن پراٹھا بنا ہوا کھائیں تو کیا ہی مزہ آ جائے گا۔
آئیے آج آپ کو کے فوڈز میں شیف اعجاز انصاری کی بتائی ہوئی ریسیپی بتا رہے ہیں جس کی مدد سے اس رمضان آپ بھی ذائقہ دار لچھا پراٹھا انجوائے کرسکتے ہیں۔

اجزاء:
چینی
گلوکوز ڈی
میدہ
نمک
گھی
انڈہ
سفید آٹا
پانی
ترکیب:
٭ سب سے پہلے سفید آٹا یعنی فائن آٹا چھان کر رکھ لیں۔
٭ اب ایک پیالی میں ایک انڈہ، 3 چمچ گلوکوز ڈی، چینی، نمک اور گھی کو اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭ پھر آٹے میں میدہ اچھی طرح مکس کریں اور انڈے کا مکسچر ڈال کر ہاتھوں سے اس طرح رگڑیں کہ سارا مکسچر ایک ہو جائے۔
٭ پھر اس میں پانی شامل کرکے آٹے کی ڈو بنائیں۔
٭ اب اس پر ہلکا سا گھی کا سپرے کرکے چھوڑ دیں۔

لچھا کیسے بنے گا؟

٭ لچھا بنانے کے لیے آپ پیڑہ بنائیں اور اس کو لمبائی میں بیل لیں۔
٭ اس پر ہلکا سا گھی لگائیں اور آٹے کی خشکی کو لگا دیں۔
٭ اب آپ ایک طرف سے باریک تہوں میں آٹے کو موڑنا شروع کریں اور آخر تک اس کو ایسے ہی کرتی جائیں پھر کھینچ کر اس کا پیڑا بند کردیں۔
٭ اس کے بعد ہلکے ہاتھ سے بیل لیں۔
٭ لیجیے لچھے پراٹھے کا پیڑہ بن کر تیار ہے۔


فروزن کس طرح ہوگا؟
اب آپ بٹر پیپر لیں اور اس پر ایک پیڑا بیل کر رکھ لیں۔ یوں ایک ایک پیپر کے اوپر ایک ایک پراٹھا رکھ دیں اور اس کو ایک بڑی تھیلی میں رکھ کر فریزر میں رکھ دیں۔ جب استعمال کرنا ہو اس کے آدھے گھنٹے پہلے نکال کر باہر رکھ دیں۔

فرائی کریں؟
ہلکے گرم آئل میں اس پراٹھے کو تیار کریں گی تو رنگ بھی گولڈن آئے گا اور مزہ بھی برقرار رہے گا۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Frozen Paratha Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Roti, Nan & Bread. Frozen Paratha is very famous in desi people. At KFoods you can find Frozen Paratha and all the urdu recipes in a very easiest way.

Frozen Paratha

Frozen Paratha in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Roti, Nan & Bread.

Reviews & Comments