Seekh Kabab Paratha Roll Recipe in Urdu

Seekh Kabab Paratha Roll
Recommended By Chef 00.35 To Prep
1-2 Servings 25 To Cook
Tips About Recipe 571 Views
0 Comments

سیخ کباب پراٹھا رول

اجزاء:
•چکن قیمہ_____ 700 گرام
•سیخ کباب مصالحہ_____ 1 عدد
•سبز دھنیا_____ 5 گرام
•پودینہ_____ 5 گرام
•پیاز_____ 15 گرام
•قصوری میتھی_____ 5 گرام
•کھانے کاتیل_____ 3 کھانے کے چمچ
•مائیو نیز_____ 6 کھانے کے چمچ
•وائٹ پیپر پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچ
•لیموں کا رس_____ 1 کھانے کا چمچ
•کریم_____ 2 کھانے کے چمچ
•پراٹھا_____ 4 عدد
•املی سوس_____ 2 کھانے کے چمچ
•بند گوبھی_____ 10 گرام
•گرین چلی سوس_____ 2 کھانے کے چمچ
•بٹر پیپر_____ 4 عدد

ایک باؤل میں چکن قیمہ لیں اور اس میں سیخ کباب مصالحہ، سبز دھنیا ،پودینہ ،پیاز اور قصوری میتھی ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے ایک گھنٹہ فریج میں رکھ دیں ۔
اب تیار شدہ قیمے کے کباب بنا لیں ۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں تیار کیے ہوئے کباب ڈا ل کر فرائی کرلیں یا انگیٹی میں کوئلوں پے تیّار کر لیں ۔
اب ایک برتن میں مائیونیز لیں اور اس میں وائٹ پیپر پاؤڈر ،لیموں کا رس اورکریم ڈال کر سوس تیار کر لیں ۔
اب ایک پراٹھا لیں اور اس پر تیار کیا ہوا سوس ڈال کر تیار شدہ کباب ،املی سوس ،پیاز سلائس ،بند گوبھی ڈال کر بٹر پیپر میں لپیٹ کر رول کر لیں ۔
آپکا مزیدار سیخ کباب پراٹھا رول تیار ہے ۔

Posted By: Hania, Hyderabad

Find out the Seekh Kabab Paratha Roll Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Barbeque. Seekh Kabab Paratha Roll is very famous in desi people. At KFoods you can find Seekh Kabab Paratha Roll and all the urdu recipes in a very easiest way.

Seekh Kabab Paratha Roll

Seekh Kabab Paratha Roll in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Barbeque.

مزید باربی کیو اور تندوری کھانے ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment