فرائیڈ ایپل پائی
اجزاء:
پف پسٹری ۔۔ 250 گرام
فلنگ کے لئے:
سیب ۔۔ آدھا کلو
چینی ۔۔ آدھا کپ
میدہ ۔۔ دو کھانے کے چمچے
دار چینی ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
آئسنگ شوگر ۔۔ حسب ضرورت
ترکیب:
پف پسٹری کو لمبا بیل لیں اور چوکور ٹکڑے میں کاٹیں۔
فلنگ کے لئے:
سیب کاٹ لیں۔ پھر اس میں چینی، میدہ اور دار چینی چھڑکیں۔ اب کٹی پف پسٹری پیس میں فلنگ کر کے سیل کرلیں اور ہلکی آنچ پر فرائی کریں۔ جب تک گتولڈن کرسپی ہوجائے تو نکال لیں۔ آئسنگ شوگر چھڑک کر سرو کریں۔
Chef Sara Riaz,Posted By: Naveen Khalid,
Add Your Recipe