فش قیمہ
اجزاء:
مچھلی کا قیمہ آدھا پاؤ کا ڈبہ
لال مرچ پاؤڈر 1 چمچ
کالی مرچ 1 چمچ
نمک حسبِ ضرورت
ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
ہلدی آدھا چمچ
دھنیا آدھا چمچ
دہی آدھا کپ
ٹماٹر کا پیسٹ 2 چمچ
آئل 1 چمچ
ہری مرچ 2 سے 4 کٹی ہوئی
لیموں کٹا ہوا 1 گارنش کیلئے
لونگ اور دار چینی کا پاؤڈر آدھا چمچ مکس
سونف آدھا چمچ پسی ہوئی
ادرک لہسن کا پیسٹ آدھا چمچ
پیاز ایک چھوٹی باریک کٹی ہوئی
زیرہ آدھا چمچ
ترکیب:
٭ سب سے پہلے قیمے کو نکال کر اس کو ہاتھوں کی مدد سے کچلا کریں کہ سارا پانی نکل جائے کیونکہ اس میں ڈڈبہ پیک ہونے کی وجہ سے کچھ سرکہ اور کیمیکل ڈالا جاتا ہے اس کو نکالنا ضروری ہوتا ہے۔
٭ پھر ایک پیالے میں دہی، ہلدی، ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر کا پیسٹ، دھنیا، گرم مصالحہ، نمک، مچھلی کا قیمہ اور سارے مصالحوں کے پاؤڈر کو اچھی طرح مکس کرلیں جیسے چکن کو میرینیٹ کرتے ہیں بالکل اسی طرح اس کو کرلیں۔
٭ اب آئل کو گرم کریں پیاز کو فرائی کریں اس میں زیرہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں اب اسی میں میرنیٹ کیا گیا قیمہ اور تھوڑا سا آئل شامل کرکے اچھی طرح چمچ چلائیں اور 20 منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
٭ لیجیے مزیدار مچھلی کا بھنا ہوا قیمہ تیار ہے اب ہرا دھنیا، ہری مرچ اور لیموں کے ساتھ پیش کردیں۔
Posted By: Humaira, Karachi
Add Your Recipe