مایونیز میں لال مرچ ملائیں اور سارے سلائسوں پر لگالیں۔ تین سلائسوں پر سلاد پتے، ٹماٹر اور دو، دو پنیر رکھیں، اس عمل کو دو مرتبہ دہرادیں۔ سب سے اوپر ڈبل روٹی کے تین سلائس رکھ کر اچھی طرح سے دبائیں۔ ان کے کنارے کاٹیں اور درمیان سے تکونے کاٹ کر پاپڑ، ہرا دھنیا، گاجر، کھیرے اور ٹماٹر کے ہمراہ پیش کریں۔