۔ بھنڈی کو دھو کر خشک کرلیں پھر اسے اوپر اور نیچے سے کاٹ کر بیچ میں تھوڑا چیرا لگائیں تا کہ مصالحہ اندر تک جائے۔
۔ اب گرینڈر میں ہری مرچ، لہسن اور ادرک ڈال کر گرینڈ کر لیں اور دُردُرا سا مکسچر بنا لیں۔
۔ ایک پین میں، تیل کو گرم کریں اور اس میں یہ مکسچر شامل کر کے 1 سے 2 منٹ تک پکائیں، پھر اس میں دھنیا پاؤڈر، نمک اور کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
۔ اسکے بعد بھنڈی ڈال کر 4 منٹ تک پکائیں اور ہلکی آنچ پر اس میں دہی ڈال کر 1 سے 2 منٹ تک بھون کر چولہے سے اتار لیں۔
۔ اب دوسرے پین میں، تیل کو گرم کر کے اس میں پیاز اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے اسے ڈھک کر درمیانی آنچ پر 4-5 منٹ تک پکائیں تا کہ دونوں چیزیں اچھے سے یک جان ہوجائیں۔
۔ اب اس میں لال مرچ، ہلدی اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھانپ کر 2-3 منٹ تک پکائیں پھر بھنڈی ڈال کر درمیانی آنچ پر 3 سے 4 منٹ تک مزید بھونیں۔
۔ آخر میں گرم مصالحہ ڈال کر چولہا بند کردیں۔ اور روٹی کے ساتھ ڈش آؤٹ کریں، اور لطف اٹھائیں۔