آٹے کوتھوڑے سے پانی کے ساتھ سخت گوندھ لیں اور ان کے آٹھ سے دس پیڑے بنالیں، درمیان میں انگوٹھے سے دبادیں۔
بادام پستوں کو بھگوکر چھیل لیں اور باریک کاٹ کر رکھ لیں۔گڑ کو کوٹ کر رکھ لیں۔
کڑاہی میں بناسپتی کو درمیانی آن چپر گرم کریں اور اس میں پیڑوں کو ہلکی آنچ پر (بیس سے پچیس منٹ) سنہری ہونے تک فرائی کرلیں۔
فرائینگ پین میں ایک کھانے کا چمچ بناسپتی ڈال کر اس میںبادام پستے، خشخاش اور ناریل کو ہلکا سا فرائی کرکے نکال لیں۔
پھر اسی فرائینگ پین میں ایک کھانے کا چمچ بناسپتی ڈال کر اس میں کٹا ہوا گڑ اور ایک کھانے کا چمچ پانی ڈالیں، ہلکی آنچ پر جب گڑ پگھلنے پر آجائے تو چولہے سے اتارلیں ۔
اچھی طرح ملا کر اس مکسچر سے حسب پسند سائز کے لڈو بنالیں اور پسند کریں تو اسے ناریل یا خشخاش میں رول کرلیں۔
سرما کے مو سم میں کشمیری چاءکے ساتیہ لڈو بہت مزہ دیں گے۔
کشمیری چائے بنانے کے لئے:
چار پیالی پانی کو پانچ منٹ کے لئے ابالیں اور اس میں دو کھانے کے چمچ کشمیری چائے کی پتہ اور آدھا چائے کا چمچ میٹھا سوڈا ڈال کر ہلکی آنچ پر پندرہ منٹ کے لئے ابالیں پھر اس میں ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی چھوٹی الائچی ڈالیں، جب پانی آدھا رہ جائے تو اس میں دو پیالی ٹھنڈا پانی ڈالیں۔ دوبارہ ابلنے رکھ دیں اور آدھا پانی رہنے پر دو پیالی دودھ ڈال کر ابال آنے دیں، اب اسے ایک پین سے دوسرے پین میں ڈالتے رہے تاکہ اس کا گلابی رنگ نکل آئے پیالیوں میں نکا ل کر چینی اور کٹے ہوئے بادام پستوں کے ساتھ پیش کریں۔