سموسہ پٹی ہاتھ سے نرم نہیں بنتی تو اب استری سے بتائی گئی تکنیک کا استعمال کرکے بنائیں، رمضان سے پہلے یہ مشکل بھی آسان

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our سموسہ پٹی ہاتھ سے نرم نہیں بنتی تو اب استری سے بتائی گئی تکنیک کا استعمال کرکے بنائیں، رمضان سے پہلے یہ مشکل بھی آسان, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this سموسہ پٹی ہاتھ سے نرم نہیں بنتی تو اب استری سے بتائی گئی تکنیک کا استعمال کرکے بنائیں، رمضان سے پہلے یہ مشکل بھی آسان is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

سموسے ہر گھر میں چائے کے ساتھ کھائے جاتے ہیں لیکن اب تو چونکہ رمضان میں ہر دن کی ضرورت بن جائیں گے اور پھر پٹیاں بازار سے خرید کر لانے میں اس مرتبہ تو اضافی پیسے خرچ ہو جائیں گے ظاہر ہے جہاں آٹا میدہ اور دہی غرضیکہ ہر چیز کی قیمت بڑھی ہے وہیں سموسے کی پٹیاں بھی اب مہنگے پیسوں میں خریدنی پڑیں گیں، بہتر ہے کہ گھر میں مزیدار سی سموسہ پٹی بنانے کی بہترین ترکیب جان لیں۔

اجزاء:

استری سب سے زیادہ مطلوب
میدہ 2 کپ چھنا ہوا
آئل 2 ٹیبل سپون
نمک چوتھائی ٹی سپون
ٌپانی 2 کپ آٹا گوندھنے کے لیے
آٹا 2 کپ

طریقہ:

٭ سب سے پہلے میدہ، آٹا، آئل کو اچھی طرح مکس کرکے پانی کے ساتھ گوندھ لیں۔
٭ ایک چمچ آئل کو نیم گرم آنچ پر گرم کریں اور اس میں 2 چمچ میدہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ایک سافٹ سا مکسچر تیار کریں۔
٭ اب آٹے کے پیڑے بنائیں اور بیل کر بڑی بڑی روٹیاں بنا کر رکھ لیں۔
٭ پھر ایک روٹی پر چھنا ہوا آٹا ڈال کر رکھیں اور دوسری روٹی پر آئل اور میدہ مکس کیا گیا مکسچر لگائیں اور دونوں کو اوپر نیچے رکھ دیں اسی طرح 5 سے 7 روٹیاں اوپر نیچے رکھ لیں پھر اس کے اوپر ایک بٹر پیپر چسپاں کرلیں۔
٭ اس کے بعد آپ ان روٹیوں کو اچھی طرح بیل لیں۔ پھر ہلکی گرم ستری کو رکھیں اور زور زور سے ستری کرلیں یوں روٹیاں باریک اور نرم ملائم بن جائیں گیں۔
٭ اب ان کو الگ کریں اور کٹننگ کرلیں۔ اس سے آپ کی سموسمہ پٹی کم وقت میں تیار بھی ہو جائے گی اور یہ 1 ماہ تک بالکل بھی خراب نہیں ہوگی۔
مزید طریقہ ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں:

By Humaira  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   3196 Views   |   13 Mar 2023
Related Recipes
Reviews & Comments