چاکلیٹ ہنی ڈرائی فروٹ کیک
اجزاء:
اسفنج کے لئے:
میدہ(چھنا ہوا)۔۔2.1/2 پیالی
باریک پسی ہوئی چینی۔۔۔2 پیالی
چاکلیٹ بار (پگھلا لیں)۔۔250 گرام
بیکنگ پاؤڈر۔۔2 کھانےکے چمچے
بیکنگ سوڈا۔۔۔ایک چائےکا چمچہ
انڈے۔۔6 عدد
خشک میوے(چوپ کئے ہوئے)۔۔1/2 پیالی
شہد۔۔۔3 کھانے کے چمچے
مکھن۔۔۔200 گرام
ٹاپنگ کے اجزاء:
خشک میوے۔۔۔ایک پیالی
باریک پسی ہوئی چینی۔۔ایک پیالی
تازہ کریم۔۔۔3 پیالی
بغیر نمک کا مکھن۔۔۔1.1/2 پیالی
ترکیب:
ایک پیلے میں نمک اور مکھن ملا کر الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں، پھر چینی ڈال کر آمیزہ اوپر آنے تک پھینٹیں۔ اب اس میں بیکنگ سوڈا، شہد، میوے اور بیکنگ پاؤڈر ملائیں، پھر چاکلیٹ ملا کر تمام اجزاء یکجان ہونے تک پھینٹیں۔ اس میں میدہ ڈال کر چمچے سے ملا لیں۔ اس آمیزے کو کیک میں ڈال کر پہلے سے گرم اوون میں 200 دیگڑی سینٹی گریڈ پر 35 منٹ پکا کر نکالیں۔ ایک پیالے میں ٹاپنگ کے تمام اجزاء ملائیں اور اسے ٹھڈے کیک کے اوپر پھلا کر پیش کریں۔
چاکلیٹ ہنی ڈرائی فروٹ کیک
Chef Gulzar,Posted By: fuzia ashraf,
Add Your Recipe