سرخ مرچیں سل پر انتہائی باریک پیس لیں اور پاؤڈر کی طرح بنا لیں۔ اس کے بعد ان مرچوں کو سرکہ میں ملا کر خوب اچھی طرح مکس کریں۔ تھوڑی دیر بعد اس میں اجینو موتو، چینی اور ٹماٹو سوس بھی ملا دیں۔ اب ان تمام اجزا کو اس طرح ملائیں کہ چٹنی گاڑھی ہوکر یکجان ہو جائے تھوڑی دیر میں مزیدار چلی سوس تیار ہو جائے گی۔