چکن نوڈلز رول
اجزاء:
چکن ---- ایک کپ
نوڈلز ----- ایک کپ
مٹر ----- ایک چوتھائی کپ
شملہ مرچ ----- ایک عدد
گاجر ----- ایک عدد
بند گوبھی ----- ایک کپ
نمک ---- حسب ذائقہ
کالی مرچ ---- ایک چائے کا چمچ
کیچپ ------ چار کھانے کا چمچ
چلی ساس ----- دو کھانے کے چمچ
سویا ساس ----- دو کھانے کے چمچ
سرکہ ----- ایک کھانے کا چمچ
چکن کیوب ---- ایک عدد
انڈا ----- ایک عدد
رول پٹی ----- حسب ضرورت
ترکیب:
چکن کو ابال لیجیے ریشہ کرلیجیے- نوڈل مٹر ابال لیجیے اور شملہ مرچ بند گوبھی٬ گاجر٬ ٹماٹر کو باریک چوپ کر لیجیے اب پین میں چار کھانے کے چمچ تیل لے کر تمام چیزیں ڈال کر مکس کریں اب انڈہ پھینٹ کر رول کی پٹی پر مکسچر رکھیں رول کریں انڈہ لگا کر بند کر کے ڈیپ فرائی کرلیجیے-
Chef Asad,Posted By: kiran,
Add Your Recipe