چکن قورمہ
اجزاء:
•چکن_____ 750 گرم
•دہی_____ آدھا کپ
•ادرک لہسن پیسٹ_____ 1 کھانے کے چمچ
•بڑی الائچی_____ 2 عدد
•جائفل جاوتری_____ چٹکی بھر
•چھوٹی الائچی_____ 8 عدد
•بادام_____ حسب ضرورت
•لونگ_____ 4 عدد
•دار چینی_____ 1 ٹکڑا
•پیاز_____ 1 عدد باریک کٹا
•پسی لال مرچ_____ 1 چائے کا چمچ
•لال مرچ ثابت_____ 6 سے سات عدد
•پسا دھنیا_____ 1 کھانے کے چمچ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•گھی_____ آدھا کپ
ترکیب:
گھی میں پیاز فرائی کریں جب ہلکا براؤن ہو جائے تو چکن ڈال کر بھونیں۔
پھر بڑی الائچی، چھوٹی الائچی، لونگ، دار چینی، پسی لال مرچ، لال مرچ ثابت، پسا دھنیا، نمک اور دہی ڈال کر پانچ منٹ بھونیں۔
اب ادرک لہسن پیسٹ اور ایک کپ پانی ڈالیں، اُبال آجائے تو جائفل جاوتری ملا دیں۔
ڈھانپ کر پکنے دیں جب چکن گل جائے تو بھون کر حسبِ ضرورت پانی ملا کر ہلکا شوربہ بنا لیں۔ پانچ منٹ دم پر رکھ کر پیش کریں۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi