Chicken Korma Recipe in Urdu

Chicken Korma
Recommended By Chef 00.10 To Prep
6 Servings 00.45 To Cook
Tips About Recipe 2217 Views
0 Comments

چکن قورمہ

اجزاء:
1. چکن_____ 1 کلو
2. گھی_____ حسبِ ضرورت
3. پیاز_____ 1 عدد
4. گرم مصالحہ_____ 1 کھانے کا چمچ ثابت
5. الائچی_____ 8 سے 10 عدد
6. نمک_____ حسبِ ذائقہ
7. لال مرچ دیگی_____ ڈیڑھ چائے کا چمچ پسی ہوئی
8. ہلدی_____ آدھ چائے کا چمچ
9. دھنیا_____ 1 کھانے کا چمچ پسا ہوا
10. ادرک لہسن کا پیسٹ_____ 2 کھانے کے چمچ
11. دہی_____ 1 پاؤ کھانے کے چمچ
12. پانی _____حسبِ ضرورت
13. گرم مصالحہ_____ 1 چائے کا چمچ پسا ہوا
14. جائفل جاوتری_____ 1 چائے ک چمچ پسی ہوئی
15. پیاز_____ 2 عدد کٹی ہوئی
16. ادرک_____ ڈیڑھ کھانے کا چمچ باریک کٹی
17. کیوڑا_____ چند قطرے
18. بادام_____ 20 عدد چھلے ہوئے

• چکن پر دہی لگا کر رکھ دیں۔
• اب گھی گرم کرکے اس میں ایک عدد پیاز فرائی کریں۔
• ساتھ ہی اس میں ثابت گرم مصالحہ اور آٹھ سے دس عدد الائچی شامل کردیں۔
• پیاز فرائی ہو جائے تو اس میں نمک، پسی لال مرچ دیگی، ہلدی، پسا دھنیا اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر مصالحہ بھون لیں۔
• پھر اس میں باقی ایک پاؤ دہی کو پھینٹ کر شامل کرتے جائیں۔
• مصالحہ اچھی طرح بھن جائے تو دہی لگی چکن ڈال کر بھونتے جائیں۔
• جب چکن اچھی طرح بھن جائے تو اس میں تقریباً آدھا کپ پانی، پسا گرم مصالحہ، پسی جائفل جاوتری، کٹی پیاز، باریک کٹی ادرک، کیوڑا اور چھلے بادام شامل کرکے پندرہ سے بیس منٹ دَم پر رکھ دیں۔
• تیار ہونے پر شیر مال اور تافتان کے ساتھ سرو کریں۔

Posted By: zainab, karachi

Find out the Chicken Korma Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Chicken Korma is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Korma and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Korma

Chicken Korma in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

مزید پاکستانی کھانے ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment