ایک برتن میں چکن کا قیمہ، نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر ، بریڈ کرمز، پیاز، ہر ادھنیا، لیموں کا رس، اور انڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں اور اسے ڈھک کر بیس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ گیلے ہاتھوں سے قیمے کے مکسچر کو بیضوی شکل کے کباب بنا لیں۔ ایک کڑاہی میں درمیانی آنچ پر آئل گرم کر یں۔ اس کے بعد اس میں چکن کے قیمے والے کباب ڈال کر گولڈن براؤن ہو جانے تک فرائی کر یں اور نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ کر اضافی تیل جذب کر لیں۔