چکن باربی کیو پیٹیز
اجزاء:
•پف پیسٹری_____ آدھ کلو
•چکن بون لیس_____ 300 گرام
•پیاز_____ 1 عدد
•انڈہ_____ 1 عدد
•ہری مرچ_____ 2 عدد
•کارن فلور_____ 1 چائے کا چمچ
•تیل_____ 1 کھانے کا چمچ
•سرکہ_____ 1 کھانے کا چمچ
•ادرک اور لہسن کا پیسٹ_____ 1 کھانے کا چمچ
•اجوائن_____ آدھ چائے کا چمچ
•لال مرچ_____ آدھ چائے کا چمچ پسی ہوئی
•کالی مرچ_____ آدھ چائے کا چمچ
•نمک_____ 1 چوتھائی چائے کا چمچ
ترکیب:
چکن کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔
کالی مرچ، ہری مرچ، پسی لال مرچ، اجوائن، سرکہ، نمک، ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح سے مکس کرلیں۔
اب اسے ایک پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر گَلا لیں۔
اگر ضرورت ہو تو اس میں تھوڑا سا پانی بھی ڈال دیں اور اچھی طرح خشک کرلیں۔
اب اسے ایک پیالے میں ڈال کر اس گلے ہوئے چکن کے ریشے بنالیں۔
اب ایک پین (pan) میں تیل گرم کرکے پیاز کو سوتے کرلیں۔
ایک چھلنی میں کارن فلور میں پانی ڈال کر گھول لیں۔
جب پیاز اچھی طرح سوتے ہوجائے تو اس میں چکن اور کارن فلور ڈال دیں۔
پھر چولہے کو بند کردیں۔
اب اس مکسچر کو پیالے میں ڈال کر ٹھنڈا ہونے کےلئے رکھ دیں۔
اب اس مکسچر کو پف پیسٹری میں فلنگ کردیں۔
انڈے کو پھینٹ کر پف پیسٹری پر لگا کر بند کردیں۔
اب ان پف پیسٹریز کو دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر اوون میں بیس سے پچیس منٹ کے لئے بیک کردیں۔
مزیدار چکن بار بی کیو پیٹس تیار ہیں۔
Posted By: Amna, Islamabad