یخنی بنانے کے لئے چکن کو صاف دھو کر 8-6 پیالی پانی ڈال کر ابلنے رکھ دیں۔ ابال آنے پر اوپر آنے والا جھاگ نکال لیں پھر چکن میں 8-6 کالی مرچ اور موٹی کٹی ہوئی پیاز ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب یخنی آدھی رہ جائے تو اسے چھان لیں اور چکن کو ہڈی سے نکال کر رکھ لیں، گاجروں کو دھو کر چھیل لیں اور کش کر کے رکھ لیں۔ پین میں کعکنگ آئل ، ماجرین یا مکھن ڈال کر ایک سے دو منٹ گرم کریں اور میں لہسن اور چکن ڈال کر تیز آنچ پر فرائی کریں۔ پھر اس میں میدہ ڈآل کر خوشبوں آنے تک بھونیں اور سنہرا ہونے تک چولہے سے اتار لیں۔ لکڑی کا چمچہ یا ہسک(جو انڈا پھینٹے کے لئے استعمال ہوتا ہیں) چلاتے ہوئے تھوڑی تھوڑی کر کے یخنی شامل کریں۔ جب یخنی یکجان ہوجائے تو اس میں دودھ اور گاجریں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں، مسلسل چمچ چلاتے ہوئے جب گاڑھا ہو نے پر آجائے تو اس میں کش کیا ہوا چیز شامل کر لیں۔ چیز پگھلنے لگے تو اس میں کالی مرچ کوٹ کر ٍالیں اور نمک ملا کر چولہے سے اتار لیں۔ گرم گرم پیالوں میں نکال کر اس مزیدار سوپ کو گارلک بریڈ یا کروٹن کے ساتھ پیش کریں۔