chawal bhari shimla mirche Recipe in Urdu

chawal bhari shimla mirche

چاول بھری شملہ مرچیں

اجزاء:
شملہ مر چیں ایک کلو
خشک پو دینہ ایک کھانے کا چمچہ
گرم مصالحہ پاؤڈر چائے کے چمچے
دار چینی پاؤڈر چائے کا چمچہ
چینی چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
ٹماٹر (گول سلائس کاٹ لیں)ایک عدد
چاول ایک کپ
پیاز (چوپ کرلیں)دو عدد
ٹماٹر (چوپ کر لیں) ایک عدد
ٹماٹو پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
زیتون کا تیل کپ
گرم پانی ایک کپ
شملہ مرچ کے ڈنٹھل کاٹ کر اور ان کے بیج نکال لیں۔ ایک سوس پین میں تیل ڈال کر گرم کر یں اور اس میں پیاز ڈال کر نرم ہونے تک تل لیں، اب اس میں ٹماٹر، خشک پو دینہ اور ٹماٹو پیسٹ ڈال کر مزید 3منٹ کے لئے بھونیں۔ اس کے بعد چاول شامل کر کے 5منٹ پکائیں۔ اب اس میں گرم مصالحہ پاؤڈر،
دار چینی، نمک، گرم پانی شامل کر کے ہلکی آنچ پر پانی خشک ہو جانے تک پکائیں۔ اس کے بعد ٹھنڈا ہو جانے دیں، اب اس تیار آمیزے کو شملہ مرچوں میں بھر یں اور ٹماٹر کا ایک سلائس ہر ایک پر ڈھک دیں۔ ایک بڑے سوس پین میں شملہ مرچوں کو رکھ دیں، اس میں گرم پانی شامل کر لیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر مرچوں کے نرم ہو جانے تک تقریباً 20منٹ تک پکائیں لیموں کی قاشیں لگا کر سرو کر یں۔

Posted By: Aisha, karachi

Find out the chawal bhari shimla mirche Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Vegetables & Pulses. chawal bhari shimla mirche is very famous in desi people. At KFoods you can find chawal bhari shimla mirche and all the urdu recipes in a very easiest way.

chawal bhari shimla mirche

chawal bhari shimla mirche in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Vegetables & Pulses.

مزید سبزیاں اور دالیں ریسیپیز

Reviews & Comments (1)

Dont like the recipe at all. The rice gets so soggy and the cinnamon makes the rice so sweet. Doesn't turn out well at all. NEVER TRYING IT AGAIN!

Dec 20, 2013 Yumna Lahore

Leave Comment