Cake Rusk Recipe in Urdu

Find delicious Cake Rusk recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Cake Rusk recipe is one of the common and most searched dishes in the Sweets & Cakes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Cake Rusk recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

22243 Views 0 Comments

بغیر اوون کے کیک رسک
اجزاء:
ہمارے یہاں صبح کی چائے ہو یا شام کی چائے، کچھ نہ کچھ تو ساتھ میں چاہیئے ہی ہوتا ہے۔ ایسے میں سب سے زیادہ بیکری آئٹمز کا استعمال ہوتا ہے، جو کہ تھوڑا مہنگا پڑتا ہے لیکن جن لوگوں کو گھر میں بنانا نہیں آتا یا وہ اوون کے چکر میں بنا نہیں پاتے ان کے لیئے پھر خرچہ کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچتا۔

اسی لیئے ہم ان تمام خواتین کیلیئے جو گھر میں بیکری جیسے کیک رسک بنانا چاہتی ہیں لیکن اوون کی وجہ سے بنا نہیں پارہی تو یہ ریسیپی خاص ان کے لیئے ہے۔
ترکیب:
کیک رسک کا آمیزہ:

۔ اسکے لیئے سب سے پہلے ایک پیالے میں 3 انڈے ڈال کر اچھے سے پھینٹ لیں، پھر آدھا کپ چینی شامل کرکے مزید پھینٹیں جب تک یہ گاڑھا نہ ہوجائے

۔ اسکے بعد 100 گرام مکھن اس میں ڈال کر اچھے سے مکس کرلیں تا کہ یہ ایک جان ہوجائیں (فریج کا رکھا مکھن استعمال نہیں کرنا)، اب دو قطرے ونیلا ایسنز اور تھوڑا سا زردے کا رنگ یا پیلا فوڈ کلر ڈال کر ملا لیں

۔ آخر میں، اس میں 1 کپ میدہ اور 1 چمچ بیکنگ سوڈا شامل کر کے مکس کریں اور آمیزہ تیار کرلیں

بغیر اوون کے کیک رسک بنانا:

۔ ایک دیگچی لیں جس کا ڈھکن پوری طرح بند ہوتا ہو، اسے چولہے پر رکھ کے گرم کرلیں

۔ اب ایک چھوٹی ٹرے (جو کہ تھوڑی گہری ہو تا کہ اس میں آمیزہ ڈالا جا سکے) پر بٹر پیپر رکھ کر گھی یا مکھن لگائیں اور پھر کیک رس کا آمیزہ ڈالیں

۔ دیگچی اچھے سے گرم ہوجائے تو اس میں اسٹینڈ رکھ کر ٹرے کو اس کے اوپر رکھیں اور 40 منٹ تک دھیمی دم والی آنچ پر اسکو ڈھکن لگا کر رکھ دیں

۔ 40 منٹ بعد ڈھکن ہٹا کر چولہا بند کردیں اور ٹھنڈا ہونے تک چھوڑ دیں، ٹھنڈے ہوجائیں تو اسے کیک رسک کی شکل میں کاٹ کر پھر سے اسی ٹرے میں رکھ دیں

۔ ٹرے میں رکھنے کے بعد دوبارہ اسے اسی دیگچی میں اسٹینڈ کے اوپر رکھ کر 15 منٹ ایک سائیڈ کو اسٹیم دیں اور 15 منٹ دوسری سائیڈ کو

۔ اب انھیں ٹھنڈا ہونے دیں، اسکے بعد مزیدار اور خستہ کیک رسک تیار ہیں
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Cake Rusk Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Sweets & Cakes. Cake Rusk is very famous in desi people. At KFoods you can find Cake Rusk and all the urdu recipes in a very easiest way.

Cake Rusk

Cake Rusk in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Sweets & Cakes.

Reviews & Comments