ایک مکسر میں مکھن لیں اور اس میں چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں یہا ں تک کہ ملائم ہو جائے ۔
اب اس میں ایک ایک کر کے انڈے ڈال کر مکس کرتے جائیں ۔
اب اس میں ونیلا ایسنس ڈال کر مکس کریں اور ایک باؤل میں نکا ل لیں ۔
اب اس میں پہلے میدہ اور پھربیکنگ پاؤڈر ڈال کر مکس کرتے جائیں ۔
اب ایک سانچے کو کھانے کا تیل لگا ئیں اور بٹر پیپر رکھ کر تیار کیا ہوا مادہ اس میں ڈال کر 200-180ڈگری سینٹی گریڈ پر 30منٹ تک اوون بیک کرلیں ۔
اب اوون سے نکال کر 5-4گھنٹے تک ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں ۔
اب اسے کیک رس کی شکل میں کاٹ لیں اور 180-160ڈگری سینٹی گریڈ پر 25-20منٹ تک دوبارہ اوون بیک کرلیں ۔