پیاز، لہسن، ادرک، ہرا دھنیا، پو دینہ، ملا کر گرینڈ کر کے پیسٹ بنا لیں۔ چکن کے ٹکڑوں کو اچھی طرح دھو کر ان میں کانٹے سے چھید کر لیں۔ پھر ان چکن پارچوں پر لیموں کا رس اور اوپر کا تیار کیا آدھا پیسٹ اچھی طرح لگا دیں اور ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اب ایک دیگچی لیں اور اس میں چکن کے میرینیٹ کئے ہوئے پارچے ڈال دیں اور باقی پیسٹ چکن کے پارچوں پر پھیلا کر ڈال دیں۔ پھر ان چکن پارچوں پر نمک اور کالی ، مرچ چھڑک دیں۔ اس کیسا تھ ہی ان پر کریم ڈال دیں اور اس پر پگھلا ہوا گھی یا مکھن۔ا ب اس دیگچی کو ڈھکن سے مضبوطی سے بند کر کے آدھے گھنٹے کے لئے ہلکی آنچ پر پکائیں جب تک کہ مصالحے مکس ہو جائیں اور چکن گل جائے۔ پھر گارنش کر کے اس ڈش کو نان کے ساتھ نوش فرمائیں۔