کڑاہی میں گھی ڈال کر پگھلا لیں۔ اب اس میں الائچی پاﺅڈر ڈال کر کُر کُر ا لیں۔جب خوشبو آنے لگے تو بیسن ڈال کر بھونیں۔آنچ ہلکی رکھنی ہے اور جب خوشبو آنے لگے تو چولھے سے اتار لیں اور تھوڑا ٹھنڈا ہونے دیں۔اب اس میں چینی ڈال کر مکس کریں اور لڈو بنا لیں اور بادام پستہ لگا کر پیش کریں۔