Bengan Recipe in Urdu

Find delicious Bengan recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Bengan recipe is one of the common and most searched dishes in the Vegetables & Pulses recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Bengan recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Bengan
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1941 Views 0 Comments

بینگن
اجزاء:
جامنی رنگ کے بینگن تازہ ہوں تو پکتے بھی اچھے ہیں اور ان کا ذائقہ بھی لاجواب آتا ہے۔ بینگن کا رنگ ہی اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتا ہے پھر بھرپور مصالحوں کے ساتھ اس کو پکایا جائے تو یہ کسی مہنگی ڈش سے کم نہیں ہے۔ بینگن کی سبزی ہر گھر میں کم از کم مہینے میں ایک مرتبہ تو ضرور بنتی ہوگی جس کو بڑے شوق سے کھالیتے ہیں، لیکن بچے کتراتے ہیں۔ کیا آپ کے بچے بھی یونہی کرتے ہیں؟ تو آج اس کو شیف مبشر کی بتائی ہوئی ریسیپی سے ٹرائی کریں اور ذائقے میں جان ڈال دیں۔
بینگن کا کون سا حصہ خطرناک؟
بینگن کو اکثر لوگ کاٹتے وقت اس کے اوپری حصے کو بھی کاٹ کر استعمال کرتے ہیں اور وہ لوگ جنہوں نے گھروں میں بینگن اگا کر رکھے ہیں وہ کبھی کبھی اس کو پتوں اور پھولوں سمیت پکالیتے ہیں، دراصل بینگن کے پتے، پھول خطرناک ہوتے ہیں کیونکہ ان میں الکلائنی فلیوائینڈ ہوتے ہیں جو ایک قسم کا زہریلا مادہ تصور کیے جاتے ہیں۔ ساتھ ہی اس کی ڈنڈی کو کھانے میں بھی احتیاط برتیں اور بہت زیادہ نہ کھائیں کیونکہ یہ وہ غذائیت نہیں رکھتی جوآپ کی صحت کیلئے فائدے مند ثابت ہو۔
شیف مبشر کیسے پکاتے ہیں؟
اجزاء:
٭ 4 چمچ آئل،
٭ 1 چمچ نمک،
٭ آدھا کلو بینگن،
٭ آدھا کلو آلو،
٭ 4 سے 5 کپ پانی،
٭ 1 چمچ لال مرچ،
٭ 1 چمچ کُٹی ہوئی لال مرچ،
٭ چٹکی ثابت دھنیا،
٭ چٹکی زیرہ،
٭ ایک چمچ گرم مصالحہ،
٭ 2چمچ اچار گوشت کا مصالحہ،
٭ 1 پیاز کٹی ہوئی،
٭ 1 سے 2 کٹی ہوئی ہری مرچ،
٭ چاول ( حسبِ ضرورت)
٭ 2 ٹماٹر باریک کٹے ہوئے،
٭ آدھا چمچ ہلدی۔
ترکیب:
٭ سب سے پہلے بینگن کو پانی میں بھگو کررکھ دیں اور پھر کچھ دیر کے بعد اس کو کاٹ کر خُشک کرلیں۔
٭ چاولوں کو بھگو کر رکھ دیں اور پھر اس کو لیموں کا رس شامل کرکے اُبال لیں۔
٭ پتیلی میں آئل ڈال کر پیاز فرائی کریں ،اس میں ٹماٹر اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
٭ اب ایک پین میں 1 کپ آئل ڈال کر بینگن اور آلوؤں کو لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کرلیں۔
٭جب بینگن اور آلو فرائی ہو جائیں تو ان کو پیاز کے مصالحے میں شامل کریں، اس میں ہلدی، دھنیا، مرچیں، مصالحہ اور اچار گوشت مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 4 سے 5 منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ لیجیے بینگن آلو پک کر تیار ہیں، اب ان کو اُبلے ہوئے چاولوں اور ہرے دھنیے کے ساتھ سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Bengan Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Vegetables & Pulses. Bengan is very famous in desi people. At KFoods you can find Bengan and all the urdu recipes in a very easiest way.

Bengan

Bengan in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Vegetables & Pulses.

Reviews & Comments