بھگارے بینگن
اجزاء:
حیدرآبادی طرز کے بھگارے بینگن، بینگن کی ایک مزیدار ڈش ہے جو ہندوستان کے شہر حیدرآباد سے نکلتی ہے۔ اس کو خوشبو دار مسالوں کے ساتھ بنایا جاتا ہے جو کہ کھانے میں بہت ذائقہ دار لگتا ہے۔ پر اکثر خواتین کی یہ شکایت ہوتی ہے کہ اتنی محنت کرنے کے باوجود بینگن میں وہ ٹیسٹ نہیں آیا جیسا حیدرآبادی بینگن کا ہوتا ہے۔
تو اپنی بہنوں کی اسی شکایت کو دور کرنے، آج کے فوڈز آپ کے ساتھ شئیر کرے گا شیف راحت کی ایسی زبردست ریسیپی جو آپ کا دل خوش کردے گی۔
بھگارے بینگن بنانے کی ترکیب:
اجزاء:
۔ بینگن 1 کلو (چھوٹے سائز کے)
۔ بھنی مونگ پھلی ¼ پیالی
۔ بھنے سفید تل 2 چمچ
۔ بھنا کھرچا ہوا کھوپرا ¼ پیالی
۔ ثابت لال مرچ 5 عدد
۔ میتھی دانہ 1 چمچ
۔ رائی اور زیرہ (دیڑھ چمچ)
۔ پیاز 2 عدد (چوپڈ)
۔ پسا لہسن دیڑھ چمچ
۔ کڑی پتّے 10 سے 12
۔ پسا دھنیا اور لال مرچ (دیڑھ چمچ)
۔ املی دیڑھ پیالی
۔ گُڑ 2 چمچ
۔ نمک حسبِ ذائقہ
ترکیب:
سب سے پہلے بینگنوں کو بغیر اسکی ڈنڈی نکالے بیچ سے کٹ لگائیں، اور ایک برتن میں تیل گرم کر کے انہیں ہلکا براؤن ہونے تک فرائی کرلیں۔
۔ اب مونگ پھلی، کھوپرا، سفید تل اور ثابت لال مرچوں کو پیس کر اسکا پیسٹ بنالیں
۔ پھر ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے اس میں یہ پیسٹ ڈالیں، اسکے بعد رائی، زیرہ، میتھی دانہ، ہلدی، لہسن، پیاز، پسا دھنیا، پسی لال مرچ اور کڑی پتے ڈال کر اچھے سے بھونیں۔
۔ بھوننے کے بعد اس میں نمک، گڑ اور املی کا گودا ڈال کر تھوڑی دیر پکالیں۔ آخر میں بینگن شامل کر کے مکس کریں اور 10 سے 15 منٹ کیلیئے ہلکی آنچ پر ڈھک کے رکھ دیں، اور دم آنے پر چولہا بند کردیں
لیجیئے مزیدار حیدرآبادی اسٹائل بھگارے بینگن تیار ہیں!
Posted By: Salwa, Karachi
Add Your Recipe