مصالحہ بینگن
اجزاء:
ﺑﯿﻨﮕﻦ = 6 عدد
تیل = ٢ کھانے کے چمچ
ثابت دھنیا = 3 کھانے کے چمچ
سرخ مرچ = 8 عدد (ثابت)
پیاز = 8 عدد (باریک کٹی ہوئی)
گڑ = 2 ڈلی
ہری مرچیں = 6 عدد (باریک کٹی ہوئی )
ہلدی = آدھا چائے کا چمچ
ناریل = تھوڑا سا کدوکش کیا ہوا
لہسن 2 جوئے کٹے ہوئے
املی = 2 چائے کے چمچ
ثابت سرسوں = 2 کھانے کے چمچ
کڑی پتہ = 2 عدد
ترکیب:
سب سے پہلے بینگ کو لمبا لمبا کاٹ لیں اور تھوڑا سا تیل ڈال کر سوتے کرلیں اور توے سے باہر نکال ر رکھ دیں۔ اب ایک کڑاہی میں تیل، دھنیا، ہری مرچ، پیاز اور ہلدی ڈال کر بھونیں۔ دوسری طرف لہسن، ناریل اور پیاز کو گرائینڈ کرلیں۔ املی میں پانی ملائیں اور تمام مصالحے ڈال کر پکائیں۔ آمیزہ گاڑھا ہونے لگے گا۔ اب اس میں گڑ ڈال کر گھولیں اور بینگن کے قتلے ڈال کر پوری طرح پکا لیں۔ کڑی پتہ، سرسوں اور مرچوں کا بگھار بنا کر اوپر سے ڈال دیں۔ لیجئے چٹپٹا مصالحہ بینگن تیا ہے۔
Posted By: Khush Bakht, Karachi