Bengan Ki Sabzi Recipe in Urdu

Find delicious Bengan Ki Sabzi recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Bengan Ki Sabzi recipe is one of the common and most searched dishes in the Vegetables & Pulses recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Bengan Ki Sabzi recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Bengan Ki Sabzi
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2423 Views 0 Comments

بینگن کی سبزی
اجزاء:
بینگن کو خواتین مختلف انداز سے بناتی ہیں کبھی آلو کے ساتھ ملا کر تو کبھی اسکا بَھرتا یا بھگارے بینگن بنا کر۔ لیکن بعض اوقات مرد اور بچے ایک ہی جیسی سبزی کھا کر بیزار ہوجاتے ہیں۔ اسلیئے آج کے فوڈز آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہے بینگن کی ایک اور منفرد ریسیپی، جسے کھا کر نہ کھانے والا بھی دوبارہ کھانے کی فرمائش کرئے گا۔

بینگن کی اسٹفنگ کیلیئے:

۔ 1 کلو گول والے پینگن لیں اور اسے بیچ سے کاٹ کر دو حصوں میں کر دیں (اسکی ڈنڈی بھی ساتھ لگے رہنے دیں)، اب اس کے اندر چھری سے چکور چیرے لگائیں۔

۔ ایک پیالی میں 2 چمچ دھنیا پسا ہوا ، ½ چمچ زیرہ پسا ہوا ، 1 چمچ لال مرچ پاؤڈر اور 1 چمچ نمک شامل کر کے خشک مصالحہ بنالیں، اور اب اسے بینگن کے اندر لگے چیروں میں اچھی طرح بھریں۔

۔ ایک پین میں تھوڑا سا تیل گرم کر کے بینگنوں کو فرائی کرلیں (مصالحے والی سائیڈ سے) اور ساتھ ہی 5 سے 6 موٹی ہری مرچیوں کو بھی اسی میں فرائی کرلیں۔
ترکیب:
۔ اسی پین میں ایک چوتھائی کپ تیل ڈال کر اس میں 1 عدد پیاز کا پیسٹ ڈالیں اور 1 منٹ تک پکائیں، اب اس میں 1 چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ، 2 عدد ٹماٹروں کا پیسٹ، ہلدی اور بچا ہوا خشک مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں (نمک اور مرچی ذائقہ کے حساب سے اور ڈال سکتے ہیں)

۔ جب مصالحہ اچھے سے بھون جائے تو اس میں تھوڑا پانی ڈال کر گریوی بنا لیں اور پھر بینگن شامل کر کے 2 سے 3 منٹ ہلکی آنچ پر ڈھکن لگا کے رکھیں، اسکے بعد بینگنوں کو پلٹ کر دوسری سائیڈ سے بھی 1 سے 2 منٹ دم دے کر مزید پکالیں

۔ آخر میں فرائی کی ہوئی ہری مرچ، دھنیا اور لیموں کا رس شامل کر کے 1 منٹ کیلیئے دم دیں اور پھر چولہا بند کردیں۔ لیجیئے مزیدار مسالحہ بینگن تیار ہیں!


Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Bengan Ki Sabzi Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Vegetables & Pulses. Bengan Ki Sabzi is very famous in desi people. At KFoods you can find Bengan Ki Sabzi and all the urdu recipes in a very easiest way.

Bengan Ki Sabzi

Bengan Ki Sabzi in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Vegetables & Pulses.

Reviews & Comments