Beef Pulao Recipe in Urdu

Beef Pulao

بیف پلاؤ

اجزاء:
آئل...............¼ کپ
ہلدی پاؤڈر...............½ چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر...............½ چائے کا چمچ
لال مرچ...............½ چائے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی...............½ چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر...............½ چائے کا چمچ
دہی...............آدھا کپ
ہری مرچیں...............4 عدد
چاول...............½ کلو 30 منٹ بھگو لیں
لونگ...............8 عدد
دار چینی...............ایک ٹکڑا
بڑی الائچی...............ایک عدد
ثابت کالی مرچ...............½ چائے کاچمچ
سونف...............½ چائے کاچمچ
ثابت سوکھا دھنیا...............½ چائے کاچمچ
زیرہ...............½ چائے کا چمچہ
تیز پات کے پتے...............2 عدد
بیف...............آدھا کلو
پانی...............ڈیڑھ لیٹر
ادرک لہسن کا پیسٹ...............2 کھانے کے چمچ
پیاز...............2 عدد
نمک...............حسبِ ذائقہ
سفید ململ کے کپڑے میں لونگ، دار چینی، بڑی الائچی ،ثابت کالی مرچ، سونف، ثابت سوکھا دھنیا، زیرہ اور تیز پات ڈال کر پوٹلی بنا لیں اب ایک پتیلی میں گوشت، پیاز، ادرک لہسن، نمک، پانی اور بنائی ہوئی پوٹلی ڈال کر اتنا پکائیں کہ گوشت گل جائے پھر پوٹلی کو نچوڑ کر نکال لیں اور گوشت کو بھی نکال لیں، اب ایک بڑے پتیلے میں تیل اور پیاز ڈالیں، پیاز کو ہلکا براؤن کر لیں اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں، پھر اس میں نکالا ہوا گوشت، نمک، لال مرچ ، ہلدی پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، کالی مرچ اور گرم مصالحہ پاؤڈر شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں، اب اس مصالحے میں دہی ڈالیں اور تیز آنچ پر گوشت کو اچھی طرح بھون لیں، ہری مرچ شامل کریں اور گوشت والی یخنی ڈال کر مکس کریں، سب سے آخر میں چاول ڈالیں اور تیز آنچ پر پکائیں یہاں تک کے پانی خشک ہو جائے اور چاول میں ایک کنی باقی رہ جائے، پھر اس کو 10 سے 15 منٹ دم لگا دیں، لیجیئے مزیدار بیف پلاف تیار ہے۔

Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Beef Pulao Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Beef Pulao is very famous in desi people. At KFoods you can find Beef Pulao and all the urdu recipes in a very easiest way.

Beef Pulao

Beef Pulao in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

مزید چاول٬ بریانی اور پلاؤ ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment