Haryali Beef Pulao Recipe in Urdu

Find delicious Haryali Beef Pulao recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Haryali Beef Pulao recipe is one of the common and most searched dishes in the Rice, Biryani, & Pulao recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Haryali Beef Pulao recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Haryali Beef Pulao
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

76 Views 0 Comments

ہریالی بیف پلاؤ
اجزاء:
بیف — ½ کلو، بوٹیوں میں کٹا ہوا
باسمتی چاول — ½ کلو، 30 منٹ بھگوئے ہوئے
پیاز — 2 درمیانی، باریک کٹی ہوئی
ادرک لہسن کا پیسٹ — 1 کھانے کا چمچ
ہری مرچ — 5 سے 6 عدد
تازہ ہرا دھنیا — 1 کپ
تازہ پودینہ — ½ کپ
دہی — ½ کپ
ٹماٹر — 1 عدد
لیموں کا رس — 1 کھانے کا چمچ
نمک — حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر — ½ چائے کا چمچ
زیرہ — 1 چائے کا چمچ
ثابت گرم مصالحہ — 1 کھانے کا چمچ
تیل — ½ کپ
پانی — حسبِ ضرورت
ترکیب:
٭ ہرا مصالحہ تیار کریں:
ہری مرچ، ہرا دھنیا، پودینہ اور ٹماٹر کو تھوڑے سے پانی کے ساتھ بلینڈ کرکے گاڑھا سا ہرا مصالحہ تیار کرلیں۔
پلاؤ بنانے کا طریقہ
1. پیاز سنہری کریں:
ایک بڑی پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز ڈالیں اور سنہری ہونے تک فرائی کریں۔ آدھی پیاز نکال کر گارنش کے لیے رکھ لیں۔
2. بیف بھونیں:
باقی پیاز میں ثابت گرم مصالحہ، زیرہ اور ادرک لہسن ڈال کر بھونیں۔ پھر بیف شامل کرکے تیز آنچ پر چند منٹ اچھی طرح بھونیں۔
3. مصالحہ پکائیں:
دہی، نمک اور لال مرچ شامل کرکے بھونیں۔ اب تیار کیا ہوا ہرا مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور چند منٹ پکائیں، یہاں تک کہ تیل اوپر آجائے۔
4. بیف گلائیں:
ضرورت کے مطابق پانی ڈال کر ڈھک دیں اور درمیانی ہلکی آنچ پر بیف گلنے تک پکائیں۔ اگر پریشر ککر استعمال کر رہے ہیں تو بیف جلدی گل جائے گا۔
5. چاول شامل کریں:
بیف گلنے کے بعد یخنی میں اتنا پانی رکھیں کہ چاول پکنے کے لیے مناسب مقدار موجود ہو۔ اُبال آنے پر بھیگے ہوئے چاول ڈال دیں اور تیز آنچ پر پکائیں۔
6. دم دیں:
جب پانی تقریباً خشک ہوجائے اور چاول 80 فیصد گل جائیں تو آنچ ہلکی کرکے لیموں کا رس ڈالیں۔ ڈھکن اچھی طرح بند کرکے 12 سے 15 منٹ دم پر رکھیں۔
7. پیش کریں:
چاولوں کو ہلکے ہاتھ سے مکس کریں، اوپر سے تلی ہوئی پیاز، ہرا دھنیا اور پودینہ ڈالیں اور گرم گرم رائتے یا سلاد کے ساتھ پیش کریں۔
Posted By: Salwa Noor, Karachi

Find out the Haryali Beef Pulao Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Haryali Beef Pulao is very famous in desi people. At KFoods you can find Haryali Beef Pulao and all the urdu recipes in a very easiest way.

Haryali Beef Pulao

Haryali Beef Pulao in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

Get Alerts