بیف پاستا سوپ
اجزاء:
گائے کا گوشت(ابال کر باریک کاٹ لیں)۔۔۔1/2 کلو
گائے کی یخنی۔۔۔4 پیالی
نوڈلز(ابلے ہوئے)300 گرام
گاجر،مٹر، آلو، پھول گوبھی، لوکی۔۔2 پیالی
سویا ساس۔۔1/4 پیالی
وورسیسٹر شائر ساس۔۔۔1/4 پیالی
ہاٹ ساس۔۔1/4 پیالی
براؤن چینی۔۔۔ایک چائےکا چمچہ
لیموں۔۔۔ایک عدد
پسی ہوئی کالی مرچ۔۔۔ایک چائے کاچمچہ
نمک حسب ذائقہ
تیل۔۔۔۔1/4 پیالی
ہری پیاز۔۔ سجاوٹ کے لئے
ترکیب:
دیگچی میں گائے کی یخنی اور گوشت ڈال کر ابال لیں۔ اس میں نوڈلز اور سبزیوں کے علاوہ باقی تمام اجزاء ملا کر ابال آنے تک پکائیں۔ اس میں سبزیاں شامل کر کے 2 منٹ تک پکائیں ، پھر چولہا بند کردیں۔ سوپ کی ڈش میں نوڈلز بچھائیں، اس کے اوپر سوپ ڈالیں اور ہری پیاز سے سجاکر پیش کریں۔
Chef Shai ,
Posted By: rahma naeem,