چار عدد سلائس میں کٹے کیلے ایک برتن میں دو کپ دودھ اور دو کھانے کے چمچے چینی ڈال کو پکنے کے لئے رکھ دیں، ابال آجائے تو دو کھانے کے چمچے ونیلا یا بنانا کسٹرڈ پاؤڈر کو تھوڑے سے دودھ میں میں گھول کر شامل کریں۔ اب اسے مسلسل چلاتے رہیں یہاں تک کہ گاڑھا کسٹرڈ بن جائے۔ اس کے بعد تیار کسٹرڈ کو چولہے سے ہٹا کر الگ رکھ دیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ اب لمبے گلاسوں میں پہلے چورا کیے چھ سے آٹھ عدد کوکیز کی ایک تہہ لگائیں، اس پر سلائس میں کٹے کیلے ترتیب سے لگادیں۔