Aloo Pulao Recipe in Urdu

Find delicious Aloo Pulao recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Aloo Pulao recipe is one of the common and most searched dishes in the Rice, Biryani, & Pulao recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Aloo Pulao recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Aloo Pulao
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

9302 Views 0 Comments

آلو پلاؤ
اجزاء:
جمعے کے دن بریانی کھانے کا رواج شاید کراچی والوں میں سب سے زیادہ پایا جاتا ہے۔ اس کی وجہ تو کسی کو بھی معلوم نہیں ہے البتہ بریانی کھانے کا کوئی بھی موقع نہیں چھوڑتے مگر کب تک بریانی کھائیں گے، اس لیے آج چاولوں کی بریانی نہیں اور گوشت کی جگہ بنائیں آلو کی زبردست مصالحے والی سپائسی پُلاؤ، جو بچے بھی شوق سے کھائیں اور بڑے بھی۔ نمکین کے شوقین بھی آج تیکھی آلو پلاؤ ضرور کھائیں گے۔
اجزاء:
ٹماٹر،
ہری مرچ،
ہرا دھنیا،
دہی،
کالی مرچ،
لال مرچ،
دھنیا پاؤڈر،
کالی مرچ،
لونگ،
کڑی پتہ،
بادیان کا پھول،
ہلدی،
چاول،
آلو،
پیاز،
زیرہ،
ادرک لہسن کا پیسٹ
ادرک باریک کتٰ ہوئی 1 چمچ کے برابر،
آئل،
کھیرے،
بند گوبھی،
مایونیز،
پلاؤ مصالحہ،
رائتہ مصالحہ۔
ترکیب:
٭ سب سے پہلے چاولوں کو بھگو لیں۔
٭ آلوؤں کو دھو کر کاٹ لیں۔
٭ ایک پیالے میں دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ، ہلدی، دھنیا، لال مرچ پاؤڈر کو اچھی طرح مکس کریں اور اس میں کٹے ہوئے آلوؤں کو ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے رکھ دیں۔
٭ اب پتیلے میں آئل ڈال کر گرم کریں اور پیاز بھونیں۔
٭ پھر اس میں زیرہ، بادیان کا 1 پھول، ہلدی، دھنیا، پلاؤ مصالحہ اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
٭ اب بھیگے ہوئے چاول اس میں شامل کرکے کچھ دیر پکائیں اور تقریباً 15 منٹ کے بعد اس میں مصالحہ لگے ہوئے آلو ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
٭ لیجیے مزیدار پلاؤ بن کر تیار ہے۔
٭ اب کھیرے، مایونیز، دہی، ہرے دھنیے اور کالی مرچ پاؤڈر کو ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اس میں رائتے کا مصالحہ بھی ڈال دیں۔
٭ لیجیے رائتہ بھی بن کر تیار ہے اب پلاؤ کو رائتے کے ساتھ سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Lahore

Find out the Aloo Pulao Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Aloo Pulao is very famous in desi people. At KFoods you can find Aloo Pulao and all the urdu recipes in a very easiest way.

Aloo Pulao

Aloo Pulao in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

Reviews & Comments