٭ پتیلی میں تین چمچ آئل، ایک کٹی پیاز، ایک چمچ لال پسی ہوئی مرچ، ڈیڑھ چمچ نمک، کٹے ہوئے ٹماٹر، آدھ چمچ زیرہ، دھنیا پاؤڈر اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر تین منٹ تک اچھی طرح پکائیں کہ مصالحہ بھن جائے ۔
٭ چکن، آلو اور مٹر دھو کر صاف کرلیں، آلو کے قتلے کاٹ لیں۔
٭ اب بھنے ہوئے مصالحے میں پہلے چکن کو پکالیں وہ اچھی طرح گل جائے تو کٹے ہوئے آلو اور مٹر ڈالیں اس میں ایک کپ پانی کا شامل کرکے ڈھکن ڈھک دیں۔
٭ بیس منٹ بعد آپ کا چکن مٹر قورمہ تیار ہے!
ضروری ٹپس:
٭ چکن کو اچھی طرح دھوئیں۔
٭ اس کو مصالحے میں کم ازکم پندرہ سے بیس منٹ تک پکائیں۔ تاکہ اندر تک گوشت گل جائے۔
٭ آلو کاٹنے کے بعد دس منٹ تک نمک لگا کر بھگوئیں، اور دھو کر مصالحے میں ڈالیں، اس سے آلوؤں کا ذائقہ اچھا ہوجائے گا۔