Aloo Gosht Recipe in Urdu

Find delicious Aloo Gosht recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Aloo Gosht recipe is one of the common and most searched dishes in the Beef & Mutton recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Aloo Gosht recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Aloo Gosht
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

6736 Views 0 Comments

آلو گوشت
اجزاء:
آلو گوشت کا سالن ہمارے گھروں میں بنائی جانے ولی سب سے عام ڈش ہے، لیکن اکثر خواتین چاہتی ہیں کہ ان کا سالن پرفیکٹ بنے اور پیاز ٹماٹر وغیرہ کا گودا سالن میں نظر نہ آئے۔ اسلیئے آج کی یہ زبردست ریسیپی آپ کے لیئے ہی ہے، جسے بنانا نہایت ہی آسان ہے۔

سیکرٹ مصالحہ:

ڈنڈے کنڈے میں 4 بڑے لہسن کے جوئے، 1 ٹکڑا ادرک، 2 بڑی الائچی اور 5 ہری الائچی ڈال کر کوٹ لیں، اور اسکا پیسٹ بنا کر رکھ لیں۔

سالن کیلیئے درکار اجزاء:

۔ گوشت ½ کلو

۔ تیل ½ کپ

۔ پیاز 3 عدد

۔ آلو 4 عدد

۔ ٹماٹر 1 عدد

۔ دہی ½ کپ

۔ لال مرچ 1 چمچ

۔ دیگی مرچ 1 چمچ

۔ ہلدی ½ چمچ

۔ دھنیا پاؤڈر ½ چمچ

۔ زیرہ پاؤڈر ½ چمچ

۔ ثابت زیرہ ½ چمچ

۔ لانگ 2 سے 3

۔ داچینی 2 ٹکڑے

۔ تیز پتّا 1 توڑ کر

۔ کالی مرچ 12 دانے

۔ نمک دیڑھ چمچ یا حسبِ ذائقہ
ترکیب:
۔ ایک پیالے میں دہی، دھنیا پاؤڈر، دونوں لال مرچ، ہلدی، زیرہ، لانگ، دارچینی، کالی مرچ، نمک اور تیز پتا ڈال کر مکس کر کے رکھ لیں

۔ ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز کو گولڈن براؤن کرلیں، پھر اس میں گوشت اور سیکرٹ پیسٹ شامل کر کے گوشت کا رنگ تبدیل ہونے تک فرائی کریں

۔ اب اس میں دہی کا مصالحہ ڈال کر 2 منٹ چمچ چلائیں پھر ٹماٹر شامل کر کے اچھے سے بون لیں، جب مصالحہ بھون جائے تو اس میں 2 گلاس پانی ڈال کر ڈھکن لگا دیں اور گوشت گلنے تک پکائیں

۔ گوشت گلنے کے بعد اس میں آلو ڈال کر اچھی طرح بھونیں، پھر اپنی مرضی کے شوربے کے مطابق پانی شامل کر کے سالن کو کچھ دیر پکائیں، یہاں تک کہ تیل علیحدہ ہوجائے

۔ اب اوپر سے گرم مصالحہ، ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر پیش کریں، مزیدار آلو گوشت کا سالن کھانے کیلیئے تیار ہے!
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Aloo Gosht Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Beef & Mutton. Aloo Gosht is very famous in desi people. At KFoods you can find Aloo Gosht and all the urdu recipes in a very easiest way.

Aloo Gosht

Aloo Gosht in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Beef & Mutton.

Reviews & Comments