Aloo Gosht Recipe in Urdu

Find delicious Aloo Gosht recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Aloo Gosht recipe is one of the common and most searched dishes in the Beef & Mutton recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Aloo Gosht recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

22824 Views 0 Comments

آلو گوشت
اجزاء:
افغانستان کے لوگ سردی میں سب سے زیادہ آلو گوشت کا سالن کھاتے ہیں اور بناتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ وہ کھانا ہے جس کو یہ لوگ لکڑی کے چولہے پر ایک رات چڑھا کر سوتے ہیں اور اگلی صبح تک پکاتے ہیں۔ اس کو پکانے کے لئے یہ لوگ آلوؤں کا چھلکا بھی نہیں اتارتے اور نہ سالن میں ساتھ چڑھاتے۔
ویڈیو میں آپ کی آسانی کے لئے ریسیپی پکانے کا طریقہ اور سخت سردی میں افغانستانیوں کے گاؤں کی زندگی کا ایک منظر موجود ہے جو شاید آپ کو بھی کچھ یکساں لگے۔
افغانی آلو گوشت کیسے بنتا ہے؟
اجزاء:
آدھا کلو آلو بناء چھیلے ہوئے ( چھلینا اپنی مرضی ہے )
گوشت آدھا کلو گائے کا
ہلدی ایک چمچ
دھنیا آدھا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر 1 چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1 چمچ
لونگ پاؤڈڑ آدھا چمچ
بادیان کا پاؤڈر آدھا چمچ
آئل 4 چمچ
پانی 2 کپ
ہری مرچ 3 سے 4 چمچ پیسٹ
کوئلے ( ضرورت کے مطابق )
سونف آدھا چمچ پاؤڈر
ٹماٹر 2 کٹے ہوئے
ادرک لہسن پیسٹ آدھا چمچ
پیاز ا کٹی ہوئی
زیرہ آدھا چمچ
ترکیب:
٭ کوئلے کے چولہے پر برتن رکھیں اس میں آئل، پانی، گرم مصالحے، پیاز، ٹماٹر، ادرک لہسن کا پیسٹ اور سونف کا پاؤڈر ڈال کر ہلکی آنچ پر رات بھر کے لئے پکنے دیں یا زیادہ سے زیادہ 3 گھنٹے پکائیں تاکہ گوشت اندر سے اچھی طرح پک جائے۔
٭ آلوؤں کو چھیلے بناء ہی کوئلے پر روسٹ کرلیں۔
٭ سالن کا ڈھکن کھول کر چیک کریں جب گوشت مکمل طور پر گل جائے تو اس میں آلو شامل کرکے تھوڑی دیر چمچ چلائیں۔
٭ اب سروو کرتے وقت سالن ایک پلیٹ میں ڈالیں۔
٭ گوشت اور آلو ایک الگ پلیٹ میں سروو کریں۔
٭ ساتھ ہی تندور کی روٹی ۔۔
٭ افغانی لوگ آلو اور گوشت کو سالن کے اندر ڈوبا ہوا کھانا پسند نہیں کرتے وہ شوربے میں روٹی چُور کر کھانا زیادہ پسند کرتے ہیں اس لیے وہ الگ الگ سروونگ کرتے ہیں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Aloo Gosht Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Beef & Mutton. Aloo Gosht is very famous in desi people. At KFoods you can find Aloo Gosht and all the urdu recipes in a very easiest way.

Aloo Gosht

Aloo Gosht in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Beef & Mutton.

Reviews & Comments